بھارت پاکستانی جے آئی ٹی کو مولانا مسعود اظہر کے خلاف ثبوت دینے میں ناکام رہا،بھارتی میڈیا
جمعرات 31 مارچ 2016 11:44
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔31 مارچ۔2016ء ) بھارتی اخبار دی ہندو نے کہا ہے کہ ہندوستان پٹھان کوٹ حملے کی تحقیقات کرنے والی پاکستان کی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) کو کالعدم جیش محمد کے سربراہ مولانا مسعود اظہر کے خلاف کوئی بھی ثبوت دینے میں ناکام رہا۔ ہندوستانی اخبار ’دی ہندو‘ نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ پاکستانی تحقیقاتی ٹیم نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ہندوستانی حکام، مولانا مسعود اظہر کے خلاف اب تک کوئی ٹھوس ثبوت پیش نہیں کرسکے۔
اخبار نے نام لیے بغیر ایک سینئر سیکیورٹی اسٹیبلشمنٹ عہدیدار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستانی ٹیم اب تک اس بات کی تصدیق کررہی ہے کہ آیا مولانا مسعود اظہر کا ایئربیس حملے کے واقعے میں کوئی کردار تھا یا نہیں۔(جاری ہے)
عہدیدار کے مطابق پاکستانی تحقیقاتی ٹیم نے بتایا کہ حملے کے حوالے سے چند افراد کو حراست میں لیا گیا ہے، لیکن حملے میں مسعود اظہر کے ملوث ہونے کے حوالے سے اب تک کوئی ٹھوس ثبوت نہیں۔
انہوں نے بتایا کہ پاکستانی تحقیقاتی ٹیم نے ہندوستان سے کئی دستاویزات اور شواہد طلب کیے۔انہوں نے گورداس پور کے سابق سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس پی) سلوندر سنگھ، اْن کے باورچی مدَن گوپال اور دوست راجیش ورما کے فون ریکارڈز کی تفصیلات طلب کیں جبکہ دہشت گردوں کی پوسٹ مارٹم رپورٹ اور دیگر شواہد بھی طلب کیے گئے۔ ہندوستان کی نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) نے 34 صفحات پر مشتمل ایک فہرست بھی پاکستانی ٹیم کے حوالے کی ہے، جس میں مسعود اظہر کے خلاف فول پروف کیس بنانے کے لیے پاکستان سے شواہد مانگے گئے ۔ہندوستانی اخبار ’انڈین ایکسپریس‘ کا رپورٹ میں کہنا تھا کہ ہندوستانی تفتیش کاروں نے پاکستانی ٹیم سے مولانا مسعود اظہر کی آواز کے نمونے بھی طلب کیے۔این آئی اے کے سربراہ شرد کمار کا پاکستانی ٹیم سے ملاقات کے بعد کہنا تھا کہ ہم نے پاکستانی ٹیم سے مسعود اظہر، ان کے بھائی عبد الروٴف اور ہلاک ہونے والے دہشت گرد ناصر کی والدہ خیام بابر کی آوازوں کے نمونے طلب کیے ہیں۔دی ہندو کی رپورٹ میں کہا گیا کہ ناصر ایئربیس میں حملے کے وقت اپنی والدہ سے فون پر بات کر رہا تھا۔واضح رہے کہ رواں سال 2 جنوری کو پٹھان کوٹ ایئربیس حملے کے بعد ہندوستان نے الزام لگایا تھا کہ مسعود اظہر اور ان کے بھائی عبد الروٴف براہ راست اس حملے میں ملوث ہیں اور انہوں نے اس کی منصوبہ بندی بہاولپور میں جیش محمد کے ہیڈ کوارٹرز میں کی۔دوسری جانب ہندوستان کی اپوزیشن جماعتوں نے پاکستانی تحقیقاتی ٹیم کو دورے کی دعوت پر وزیر اعظم نریندر مودی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔تاہم وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے آسام میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کے دوران حکومتی موقف کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پٹھان کوٹ حملے کی تحقیقات کر رہا ہے اور اْس کی ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بہاولپور، فائرنگ کے تبادلہ میں زیر حراست 2 دہشتگرداپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
-
تونسہ شریف میں پولیس چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ، 7 اہلکار زخمی
-
علاقائی سلامتی کو درپیش خطرات سے نمٹنا امریکہ اور پاکستان کے مشترکہ مفاد میں ہے.امریکی محکمہ خارجہ
-
سائفر کیس میں اہم پیش رفت:ایف آئی اے ثابت کرنے میں ناکام ہوگیا ہے کہ خفیہ کیبلز یا سائفر عمران خان کے قبضے میں تھا .اسلام آباد ہائی کورٹ
-
جنرل باجوہ کو ایکسٹینشن دینا غلطی تھی، جب شخصیات مضبوط ہوں تو ادارے کمزور ہوتے ہیں
-
یواےای میں سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی کی راس الخیمہ کے حکمران شیخ بن صقر القاسمی سے ملاقات
-
کسانوں کا آئندہ سال گندم کی فصل کاشت نہ کرنے کا عندیہ
-
حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
کورکمیٹی پی ٹی آئی نے 9 مئی کے بعد علیحدگی اختیار کرنے والوں سے متعلق فیصلہ سنا دیا
-
ججز خط پر عدالتی سماعت کے دوران چیف جسٹس سپیرم کورٹ کا طرزِعمل مایوس کن رہا
-
تحریک انصاف کا مولانا فضل الرحمان سے فوری رابطے کا فیصلہ
-
بشریٰ بی بی کو زہر دینے کے شواہد نہیں ملے، عدالت نے درخواست نمٹا دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.