حکومت نے پٹرول کی قیمت میں ڈیڑھ روپے اور ہائی سپیڈڈیزل کی قیمت میں 1.40روپے فی لیٹر اضافہ ،لائٹ ڈیزل ، مٹی کا تیل اور ہائی آکٹین آئل کی قیمتیں برقرار رہیں گی ،اوگرانے پانچوں مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کی سمری بھجوائی تھی، حکومت دو ارب روپے کا نقصان برداشت کریگی،بینک رقوم پر 0.4 فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع کر دی گئی ہے ۔وزیراخزانہ سینیٹر اسحاق ڈار

muhammad ali محمد علی جمعرات 31 مارچ 2016 19:04

حکومت نے پٹرول کی قیمت میں ڈیڑھ روپے اور ہائی سپیڈڈیزل کی قیمت میں 1.40روپے ..

اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔31مارچ۔2016ء) :وفاقی حکومت نے یکم اپریل سے پٹرول کی قیمت میں ڈیڑھ روپے اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 40پیسے فی لیٹر کی منظوری دیدی ہے جبکہ لائٹ ڈیزل ایچ او بی سی اور مٹی کے تیل کی قیمت میں اضافہ نہیں کیا گیا ۔وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر ا سحاق ڈار نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یکم اپریل سے پٹرول کی قیمت میں ڈیڑھ روپے فی لیٹر اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 40پیسے اضافہ کیا جارہا ہے انہوں نے بتایا کہ لائٹ ڈیزل،مٹی کے تیل اور ہائی آکٹین کی قیمتیں برقرار رہیں گی اور ان میں کوئی اضافہ نہیں کیا جائیگا۔

وزیر خزانہ نے بتایا کہ مٹی کا تیل عام آدمی استعمال کرتے ہیں اور اس کی قیمت میں کوئی اضافہ نہیں کیا جارہاہے انہوں نے بتایا کہ اوگرا نے پانچوں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کی سمری بھجوائی تھی وزیر اعظم نے پٹرول اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں کچھ اضافہ کی منظوری دی ہے وزیر خزانہ نے بتایا کہ مٹی کے تیل لائٹ ڈیزل اور ایچ او بی سی کی قیمتوں میں اضافہ نہ کر نے سے حکومت کو دو ارب روپے کا نقصان ہو گا ۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ اوگرا نے پٹرول کی قیمت میں 3 روپے 90پیسے فی لیٹر ،ایچ او بی سی کی قیمت میں 4روپے 67پیسے فی لیٹر ، مٹی کے تیل کی قیمت میں 5روپے 64پیسے فی لیٹر ، ہائی سپیڈ کی قیمت میں ایک روپے 40 پیسے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 5روپے اضافہ کر نے کی سمری بھجوای گئی تھی۔وزیر خزانہ نے بتایا کہ بینک رقوم پر 0.4 فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع کر دی گئی ہے جبکہ ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کی مدت میں بھی ایک ماہ کا اضافہ کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :