لکی کمیٹیوں کی آڑ میں لوٹ مار ،عوام کی کوئی شنوائی نہیں ہورہی
ثنااللہ ناگرہ جمعرات 31 مارچ 2016 20:25
کندیاں( اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔31مارچ۔2016ء): لکی کمیٹیوں کی آڑ میں لوٹ مار عرصہ سے جاری مقامی پولیس اورانتظامیہ کو درخواستیں دینے کے باوجود کوئی شنوائی نہیں ہورہی۔ہمارے بچے بھوکے مررہے ہیں جبکہ نوسرباز الکندی لکی کمیٹی کے ماسٹر مائنڈاختر رضا کندی۔ اور گنگ کے تمام افراد ددندناتے پھررہے ہیں جبکہ ہم سے لکی کمیٹی کی آڑ میں162000 لیکر ہمیں نہ ہی موٹر سائیکلیں دی ہیں نہ ہی رقم ۔
انصاف نہ ملا تو خودسوزی کرلیں گے ۔ ان خیالات کا اظہار متاثرین الکندی لکی کمیٹی محمد اکرم ۔ محمد رمضان۔ لیاقت علی وٹو نے گزشتہ روز پریس کلب کے سامنے اجتجاج کرتے ہوئے کیا۔ ۔انھوں نے کہاکہ فی کس موٹر سائیکل کی مد میں 54000 لیے ہیں اور تین افراد کی رقم ہڑپ کرگیا ہے ہم نے ماہانہ کی بنیاد پر کمیٹی کا لالچ دیا تھا اور مذکورہ رقم باقائدگی سے ادا کرتے رہے جس کا ثبوت بھی ہمارے پاس موجود ہے انھوں نے مطالبہ کیاہے کہ الکندی لکی کمیٹی کے سرغنہ اختر رضا کندی کو فل مقدمہ درج کیا جائے اور ہماری رقم واپس دلائی جائے تمام ریکارڈ موجود ہے ہم نے متعدد بار تھانہ کندیاں میں تحریری طور پر درخواستیں بھی جمع کرائی ہیں لیکن پولیس تماشائی کا کردار ادا کررہی ہے ہماری ڈی پی او میانوالی سے اپیل ہے کہ الکندی لکی کمیٹی کے سرغنہ کے خلاف مقدمہ درج کر کے ہماری لوٹی گئی مطلوبہ رقم واپس دلوائی جائے۔(جاری ہے)
مزید مقامی خبریں
-
ضلع جہلم میں حکومت پنجاب کی ترجیحات کے مطابق عوام کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کر میری ذمہ داری ہے جسے میں پورا کروں گی، ڈی سی جہلم
-
رہنما مسلم لیگ ق خواجہ رمیض حسن کی والدہ انتقال کر گئی
-
نجکاری سے گردشی قرضوں سے نجات مل سکتی ہے، سی ای او کے۔ الیکٹرک
-
جہلم پولیس کا ڈکیت گینگ کے ملزمان کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن جاری،02ملزمان گرفتار وارداتوں میں استعمال ہونے والا ناجائز اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد
-
ضمنی انتخابات میں کامیابی گجرات کے عوام کی چوہدری شجاعت حسین سے والہانہ محبت اور اعتماد کا عملی ثبوت ہے۔ خواجہ رمیض حسن
-
صوبائی محتسب پنجاب کی ہدایت پر مختلف صوبائی محکموں نے 13درخواست گزار افراد کے زیر التواء 1کروڑ 36لاکھ سے زائد کے واجبات ادا کر دیئے
-
روٹی کی قیمت میں کمی کے احکامات کو پوری طرح نافذ کروائیں گے تندور مالکان قیمت اور وزن کا خیال رکھیں ورنہ سخت قانونی کاروائی کیلئے تیار رہیں ڈی سی جہلم کی مختلف تندور وں کی چیکنگ کے دوران وارننگ
-
پنجاب بھر میں صحت کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کیلئے اربوں روپے خرچ کئے جارہے ہیں، سیکرٹری صحت پنجاب علی جان خان
-
نانبائی ایسوسی ایشن کو سرکاری ریٹ پر روٹی نان کی فروخت یقینی بنانا ہو گا، عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہم سب کی زمہ داری ہے، ڈپٹی کمشنر جہلم
-
عید الفطر کے بعد بھی پرائس کنٹرول کا کام تیزی سے جاری رکھا جائے تاکہ عوام کو خود ساختہ مہنگائی سے بچایا جا سکے ، ڈپٹی کمشنر جہلم
-
بلوچستان پاکستان کا مستقبل اور گوادر معیشت کے سفر میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ خواجہ رمیض حسن
-
HBK کے تعاون سے پشاور پریس کلب رمضان سپورٹس گالا اختتام پزیر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.