وقار یونس کی ٹیم کے حوالے سے جمع کرائی گئی خفیہ رپورٹ منظر عام پر آنے کے بعد بورڈ کے دو بڑوں میں ٹھن گئی
شہر یار خان اور نجم سیٹھی آمنے سامنے آ گئے،نجم سیٹھی رپورٹ منظر عام پر آنے کا معاملہ دبانے کیلئے کوشاں ہیں‘ ذرائع
جمعرات 31 مارچ 2016 22:09
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31 مارچ۔2016ء ) قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ وقار یونس کی ٹیم کے حوالے سے جمع کرائی گئی خفیہ رپورٹ منظر عام پر آنے کے بعد بورڈ کے دو بڑوں میں ٹھن گئی ،چیئرمین پی سی بی شہر یار خان اور ایگزیکٹو کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی آمنے سامنے آ گئے ۔
(جاری ہے)
ذرائع کے مطابق چیئرمین بورڈ شہر یار خان ہیڈ کوچ وقار یونس کی رپورٹ میں نجم سیٹھی کے معاملات سامنے آنے پر سخت نالاں ہیں اوراسی معاملے کو لے کر چیئرمین پی سی بی اور شہریار خان میں تعلقات کشیدہ ہوگئے ہیں۔
چیئرمین پی سی بی نے استفسار کیا کہ ان کی طرف سے بھیجی جانے والی رپورٹ کیسے لیک ہوگئی۔ ذرائع کے مطابق نجم سیٹھی وقار یونس کی رپورٹ منظر عام پر آنے کا معاملہ دبانے کے لئے کوشاں ہیں۔وقار یونس کی رپورٹ منظر عام پر آنے کے بعد فیکٹ فائنڈ نگ کمیٹی کے غیر جانبدار ہونے پر بھی سوالیہ نشان لگ گیاہے ۔ذرائع کے مطابق رپورٹ کے لیک ہونے کے حوالے سے جاری تحقیقات میں ابھی تک کسی پر ذمہ داری عائد نہیں ہو سکی ۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
ٹی ٹونٹی ورلڈکپ سکواڈ کے ممکنہ کھلاڑی کل امریکی ویزے کیلئے اپلائی کریںگے
-
محسن نقوی نے قومی کرکٹ ٹیم میں اتحاد کے مسائل کا اعتراف کرلیا
-
بابر اعظم کو کب تک قومی ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہے؟ چیئرمین پی سی بی بول پڑے
-
بابر اعظم مشترکہ طور پر کامیاب ترین ٹی ٹونٹی کپتان بن گئے
-
قومی کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز نے اپنی حکمت عملی شیئر کردی
-
احسان اللہ کے علاج میں غفلت، چیئرمین پی سی بی کا ذمہ دار افراد کیخلاف ایکشن کا اعلان
-
بابر اعظم نے ٹی 20 میں زیادہ میچز میں کپتانی کرنے کا آسٹریلیا کے سابق کپتان ایرون فنچ کا ریکارڈ برابر کر دیا
-
جو 19 سال تک نہ ہوا، وہ آج ہو گیا
-
کیویز کو شکست، پاکستان سیریز میں شکست سے بال بال بچ گیا
-
شاہین آفریدی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں منفرد کارنامہ انجام دے دیا
-
کپتان بابر اعظم کی اچھی اننگ کے باوجود دیگر بلے باز متاثر کن بلے بازی کرنے میں ناکام
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.