بھارت کے اہم گیند باز جدیجا اہم ترین میچ میں مہنگے ترین گیند باز ثابت ہوئے

muhammad ali محمد علی جمعرات 31 مارچ 2016 22:32

بھارت کے اہم گیند باز جدیجا اہم ترین میچ میں مہنگے ترین گیند باز ثابت ..
ممبئی( اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔31مارچ۔2016ء) بھارت کے اہم گیند باز جدیجا اہم ترین میچ میں مہنگے ترین گیند باز ثابت ہوئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سلسلے میں ممبئی میں کھیلے جانے والے دوسرے سیمی فائنل میں بھارت کو ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی گیند باز 192 کے بڑے ٹوٹل کے دفاع میں بھی بری طرح ناکام ہوئے۔ بھارت کی جانب سے اہم اسپن گیند باز روندر جدیجا توقعات پر پورا نہ اتر سکے اور ٹیم کی شکست کی اہم وجہ بنے۔ روندر جدیجا نے 4 اوورز میں 48 رنز دیے اور کوئی وکٹ حاصل کرنے میں ناکام رہے۔

متعلقہ عنوان :