وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار سے پنجاب کی وزیر خزانہ ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا کی ملاقات، آئندہ بجٹ میں ٹیکس وصولیوں اور سیلز ٹیکس میں مزید بہتری کیلئے طریقہ کار پر بات چیت
جمعہ 1 اپریل 2016 11:15
اسلام آباد ۔ 31 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔یکم اپریل۔2016ء) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار سے جمعرات کو پنجاب کی وزیر خزانہ ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا نے ملاقات کی۔ ملاقات میں آئندہ بجٹ میں ٹیکس وصولیوں اور سیلز ٹیکس میں مزید بہتری کیلئے طریقہ کار پر بات چیت کی۔ ملاقات میں دیگر امور جیسا کہ گندم کے ذخائر کی دیکھ بھال، سرکاری عملے کی تنخواہوں کی ادائیگی، مختلف پروگراموں راولپنڈی اسلام آباد میٹرو بس سروس کی سبسڈی اور آبی وسائل کی آمدنی کی ادائیگی کے حوالے سے بھی بحث ہوئی۔
وزیر خزانہ نے بروقت اقدامات کے حوالے سے فیصلے کرنے، مالی نظام میں بہتری لانے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں بروقت فیصلے نہ ہونے کی یوجہ سے مالی مسائل بڑھ گئے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے عرصہ دراز سے آ رہے مسائل کو حل کیا ہے۔ انہوں نے خیبرپختونخوا حکومت کے ساتھ ہائیڈرل کی خالص منافع کے حوالے سے وفاقی حکومت اور صوبائی حکومت کے درمیان معاہدے کا حوالہ دیا اور یہ دوسرے صوبں کیلئے ایک نمونہ ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ این ایف سی ایوارڈ کے تحت تمام صوبوں کو وسائل کی تقسیم میں برابر کا حصہ ادا کر دیا ہے اور موجودہ حکومت کے دوران ٹیکس وصولیوں کی آمدنی بڑھی ہے، جس کے باعث صوبائی حکومت کے ریونیوز میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ سے صوبائی حکومت اس قابل ہوئی کہ عوام کے مفاد میں بڑے منصوبے شروع کر سکے۔ پنجاب کی وزیر خزانہ نے صوبہ میں ٹیکس وصولیوں کی آمدنی بڑھنے اور مالی انتظام کاری کے حوالے سے معلومات دیں۔ اس موقع پر وزارت خزانہ کے اعلی حکام، ایف بی آر، سی اے ڈی ڈی، فوڈ سیکورٹی، این ایچ ایس اور آر سی، پانی و بجلی کے اعلی حکام بھی موجود تھے۔مزید اہم خبریں
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
-
ملک کے سرکاری زرمبادلہ ذخائر 8 ارب ڈالرز ہو گئے
-
آصف زرداری پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کی صدارت سے مستعفی
-
پاکستانی قونصلیٹ دوبئی کی جانب سے پاکستانی رضاکاروں کوتعریفی اسناد پیش کی گئیں
-
غیر ملکی کمپنیوں کا پی آئی اے کی خریداری میں عدم دلچسپی کا اظہار
-
امریکی خاتون کا قبول اسلام، چترال کے معروف پولو کھلاڑی سے شادی کرلی
-
آئی ایم ایف کیساتھ 6 تا 8 ارب ڈالر کے نئے پروگرام پر مذاکرات رواں ماہ ہونگے
-
الیکشن کمیشن نے ایم کیو ایم کی مخصوص نشست کے کیس پر فیصلہ محفوظ کرلیا
-
فضل الرحمان کیساتھ رابطے میں ہیں، فیصلہ سوچ سمجھ کر کرینگے، اسد قیصر
-
شزہ فاطمہ خواجہ سے رانا مشہود احمد خان کی ملاقات ، نوجوانوں کو پیشہ وارانہ اور ڈیجیٹل مہارتوں سے آراستہ کرنے کے حوالہ سے تفصیلی تبادلہ خیال
-
صدرمملکت آصف علی زرداری کا شیخ طہنون بن محمد النہیان کے انتقال پر اظہار افسوس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.