نوازشریف نے آم جبکہ مودی نے ایجنٹ بھجوائے ‘بھوشن یادیو کی گرفتاری پرنوازشریف کی خاموشی میں کئی رازپنہاں ہیں
پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کے مرکزی رہنما محمد اشرف بھٹی کا بیان
جمعہ 1 اپریل 2016 19:47
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم اپریل۔2016ء) پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کے مرکزی رہنما محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ میاں نوازشریف نے اپنے بھارتی ہم منصب کو آم جبکہ نر یندرمودی نے پاکستان کی بربادی کیلئے ''را''کے ایجنٹ بھجوائے۔ بھارت پاکستان توڑنے کے درپے ہے جبکہ حکمران دشمن ملک کے حکمرانوں سے نجی دوستی اوروہاں نجی تجارت کیلئے مرے جارہے ہیں۔
نوازشریف آج بھی دوست دشمن کی شناخت نہیں کرسکتے کیونکہ ان کے خاندان نے قیام پاکستان اوراستحکام پاکستان کیلئے قربانیاں نہیں دیں۔بلوچستان سے ''را''کے آفیسر کی گرفتاری کے باوجود اسلام آبادمیں بھارت نوازحکومت کے کانوں پرجوں تک نہیں رینگی ۔ پیپلزپارٹی نے ریاست کی مضبوطی کیلئے ''را''کا پاکستان آنے کیلئے ہرچورراستہ بند کردیا تھا ۔(جاری ہے)
وہ فردوس پارک ایک اجتماع سے خطاب کررہے تھے ۔
محمداشرف بھٹی نے مزید کہا کہ بدنام زمانہ بھارتی خفیہ ایجنسی ''را''کے اہم ا ٓفیسر بھوشن یادیوکی گرفتاری پر میاں نوازشریف کی مجرمانہ خاموشی میں کئی رازپنہاں ہیں۔بھارت فطری دشمن کی حیثیت سے پاکستان میں دہشت گردی کوسپانسرڈکرتا ہے جبکہ میاں نوازشریف کی طرف سے اپنے بھارتی ہم منصب نریندرمودی کو ساڑھیاں بجھوائی جاتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں ''را''کی مذموم سرگرمیوں کے ناقابل تردید شواہد عالمی ضمیر کوجھنجوڑنے کیلئے کافی ہیں۔ ''را''کی پاکستان میں پرتشدد سرگرمیوں کے حوالے سے بھارت کی مذمت کافی نہیں ،وہ مزاحمت کی زبان سمجھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلدیاتی اختیارات کی عدم منتقلی جمہوریت کے منافی ہے۔عدالت عظمیٰ کااظہار برہمی درست ہے،حکومت بلدیاتی اداروں کوفعال اوراختیارات نمائندوں کے سپرد کرے ۔انہوں نے کہا کہ اگرحکمرانوں کے بس میں ہوتا توان کے دورمیں بلدیاتی الیکشن ہرگز نہ ہوتے۔ پیپلزپارٹی کے عوامی دورحکومت میں منتخب نمائندوں کوبھرپوراختیارات اورترقیاتی فنڈز ملے اور جمہوری نظام نے عوام کوڈیلیور کیا ۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی اقتدارمیں آکر بلدیاتی اداروں کی مزید مضبوطی اوربلدیاتی نمائندوں کو مزید اختیارات کی فراہمی یقینی بنائے گی ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
حکومت عوام کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے، جلد اچھے دن آئیں گے، چوہدری شافع حسین
-
حکومت زور بازو عوام کے شعور کے آگے بند نہیں باندھ سکتی ‘ مسرت جمشید چیمہ
-
پاکستان کی معیشت عالمی اتار چڑھا ؤ کے باوجود بحالی کے راستے پر ہے،گورنر اسٹیٹ بینک کا آئی سی ایم اے کانووکیشن سے خطاب،
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
-
موٹرسائیکل سواراورگدھا گاڑی میں تصادم باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے
-
مرتضی وہاب کے الیکٹرک بلوں کے ذریعے ٹیکس وصولی کی عجیب منطق سامنے لے آئے
-
معاشی بگاڑ بہت بڑا ہے مگر مایوس نہیں ہوں گے،نئی نسل کو مستحکم پاکستان دینا ہی:خواجہ سعد رفیق
-
خصوصی سرمایہ کار ی سہولت کونسل :آئی ٹی کی برآمدات 3.5 بلین ڈالر تک بڑھنے کا امکان
-
جمہوری اداروں کی مضبوطی کے لیے پیپلز پارٹی نے قربانیاں دی ہیں، مراد علی شاہ
-
30 مئی کو جماعت اسلامی کسانوں کے مطالبات کی منظوری کیلئے دھرنا دے گی:امیر العظیم
-
الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لئے کمر کس لی
-
کراچی سے چھینے جانے والا قیمتی فون افغانستان پہنچ گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.