کاشتکار معیاری فصل کیلئے کپاس کی کاشت رواں ماہ مکمل کریں، محکمہ زراعت

ہفتہ 2 اپریل 2016 19:43

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔02 اپریل۔2016ء) کاشتکار معیاری فصل کیلئے کپاس کی کاشت اپریل کے مہینہ میں مکمل کریں۔ محکمہ زراعت پنجاب کے ترجمان کے مطابق کاشتکار محکمہ کی منظور شدہ اقسام ایف ایچ 142،سی آئی ایم 598، ستارہ 009، علی اکبر802اور ایم این ایچ886 کی کاشت کو ترجیح دیں کیونکہ یہ اقسام اچھی پیداوار کے حصول کے ساتھ کم پانی اور زیادہ درجہ حرارت کو برداشت کرتی ہیں۔

(جاری ہے)

ان اقسام میں کپاس کی پتہ مروڑ وائرس بیماری کے خلاف زیادہ قوت مدافعت موجود ہے۔کپاس کی کاشت پٹڑیوں پر کریں کیونکہ اس سے پانی کی بچت کے ساتھ بارش یا آبپاشی کی صورت میں سپرے کرنا آسان ہوتا ہے۔پٹڑیوں کا درمیانی فاصلہ اڑھائی فٹ اور گہرائی 8تا 10انچ ہونا ضروری ہے۔بہتر روئیدگی والا 6سے 8کلوگرام اترا ہوا بیج فی ایکڑ استعمال کریں۔گھریلو پیمانے پر بیج کی تیاری کے لیے بوائی سے پہلے بیج سے براتارنے کیلئے گندھک کا تجارتی تیزاب بحساب ایک لیٹر فی 10کلو گرام بیج استعمال کریں۔ ۔

متعلقہ عنوان :