خیبرپختونخوا اور فاٹا کی ایپکس کمیٹی کا شوال میں آپریشن کے آخری مرحلہ اور صوبہ میں خفیہ معلومات کی بنیاد پر جاری آپریشن میں پیشرفت پر مکمل اطمینان کا اظہار
ہفتہ 2 اپریل 2016 22:32
راولپنڈی ۔ 2 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔02 اپریل۔2016ء) خیبرپختونخوا اور فاٹا کی ایپکس کمیٹی نے شوال میں آپریشن کے آخری مرحلہ اور صوبہ میں خفیہ معلومات کی بنیاد پر جاری آپریشن میں پیشرفت پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ایپکس کمیٹی کا اجلاس ہفتہ کو کور ہیڈ کوارٹرز پشاور میں منعقد ہوا جس میں عارضی طور پر بے گھر ہونے والے افراد کی واپسی اور دوبارہ آباد کاری اور طورخم پر سرحدی انتظام کے معاملات کا جائزہ لیا گیا۔
گورنر خیبرپختونخوا اقبال ظفر جھگڑا، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک، چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف، ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر، کور کمانڈر پشاور اور سینئر صوبائی اور فاٹا سیکرٹریٹ کے حکام نے شرکت کی۔(جاری ہے)
چیف آف آرمی سٹاف نے اس موقع پر قبائلی عوام کے حوصلہ اور جرأت کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ فاٹا اور خیبرپختونخوا کے عوام نے اپنی بے مثال جرأت اور عزم کے ساتھ دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کا مقابلہ کیا ہے، انہیں پسپا کیا اور معاشرہ میں ان کی بیخ کنی کی جس پر وہ خراج تحسین کے مستحق ہیں۔
انہوں نے قبائلی بھائیوں کے ساتھ کئے گئے اپنے عزم کا ایک مرتبہ پھر اعادہ کیا کہ علاقہ کی تعمیرنو کریں گے اور پورے سماجی اقتصادی ڈھانچہ کو بحال کریں گے۔ چیف آف آرمی سٹاف نے اس عمل میں شامل تمام سٹیک ہولڈرز کے ساتھ ساتھ تنظیموں کے مابین ہم آہنگی کی تعریف کی اور انہیں ہدایت کی کہ کام کی رفتار کو تیز کریں اور بہتر معیار کو یقینی بنائیں۔ کمیٹی نے تمام کراسنگ پوائنٹس بالخصوص طورخم بارڈر پر سرحدی انتظام پر بھی تبادلہ خیال کیا اور اس بات کا فیصلہ کیا کہ بارڈر کراسنگ طریقہ کار کے انتظام اور نگرانی پر اصل روح کے مطابق عملدرآمد کیا جائے گا۔ پاک افغان سرحدی علاقہ سے پشاور کے عوام کو موصول ہونے والی بھتہ کیلئے ٹیلی فون کالز کے مسئلہ پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ کمیٹی نے پاکستانی حدود کے اندر غیر قانونی مواصلاتی ٹاورز کو بند کرنے کا بھی فیصلہ کیا۔ ایک اعلیٰ سطحی وفد جلد کابل کا دورہ کرے گا تاکہ افغان حکام کو اس مسئلہ کے حل کیلئے تعاون پر آمادہ کیا جائے۔ خیبرپختونخوا کے گورنر اور وزیراعلیٰ نے افواج پاکستان کے بھرپور تعاون کی تعریف کی اور فاٹا اور صوبائی حکومت کی طرف سے صوبہ کو دہشت گردی اور انتہاء پسندی سے پاک کرنے کے عزم کا بھی اعادہ کیا تاکہ عوام کی ترقی اور خوشحالی کی راہ ہموار ہو سکے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر داخلہ محسن نقوی کا اسلام آباد پولیس خدمت مرکز 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
-
ایف بی آر، وزارت داخلہ کو تیل کی اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کی ہدایت
-
ن لیگ پنجاب نے نو از شریف کو پارٹی کی قیادت دوبارہ سنبھالنے کی درخواست کر دی
-
روپیہ مستحکم رکھنے کیلئے اسٹیٹ بینک نے مارکیٹ سے 5 ارب ڈالر خریدے
-
پابند سلاسل خواتین کیلئے ریلی نکالنا چاہتے ہیں، یہ قیدی وین کے دروازے کھولے کھڑے ہیں، عمرایوب
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ،سردار مسعود خان
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کر سکھوں سمیت مذہبی مقامات پر غیر ملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی
-
سینٹ ، صدر کے مشترکہ اجلاس سے خطاب پر شکریہ ادا کرنے کی تحریک منظور
-
منفی پروپیگنڈا، ترقی و خوشحالی کیلئے کام کرنے سے نہیں روک سکتا، آرمی چیف
-
وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق سے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں برطانیہ کی معروف جامعات کے وفد کی ملاقات
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی کا اجلاس 29 اپریل کو ہوگا
-
کل ہمارے یوم تاسیس پر پولیس کیک بھی اٹھا کر لے گئی تھی،بیر سٹر گوہر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.