ڈوین براوو نے ”چیمپئن ،چیمپئن “ گانے پر شعیب اختر کو بھی ڈانس کرنے پر مجبور کردیا

پیر 4 اپریل 2016 14:25

کولکتہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔04 اپریل۔2016ء) ویسٹ انڈین آل راوٴنڈر ڈوین براوو نے ”چیمپئن ،چیمپئن “ گانے پر سابق پاکستانی سپیڈ سٹار شعیب اختر کو بھی ڈانس کرنے پر مجبور کردیا۔

(جاری ہے)

ورلڈ ٹی ٹونٹی کا فائنل جیتنے کے بعد بھارتی میڈیا سے گفتگو کے دوران میزبان نے براوو سے گانا سننے کی فرمائش کی تو براوو نے اپنا بنایا ہو ا ”چیمپئن ،چیمپئن “ گانا گا کر میزبان سمیت سابق بھارتی بلے باز وریندر سہواگ اور پاکستانی سپیڈ سٹار شعیب اختر کو بھی ناچنے پر مجبور کر دیا۔