کسی ایک مخصوص واقعہ کی بنیاد پر پاکستان سے متعلق بین الاقوامی سفری ہدایات کو سنجیدہ نہیں لینا چاہئے ٗوزیر اطلاعات
امن و امان کی صورتحال میں بہتری سے غیر ملکی سیاحوں کی آمد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے ٗ مستقبل میں سیاحت کو مزید فروغ حاصل ہو گا ٗپرویز رشید کا خطاب
پیر 4 اپریل 2016 18:53
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔04 اپریل۔2016ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ کسی ایک مخصوص واقعہ کی بنیاد پر پاکستان سے متعلق بین الاقوامی سفری ہدایات کو سنجیدہ نہیں لینا چاہئے ٗامن و امان کی صورتحال میں بہتری سے غیر ملکی سیاحوں کی آمد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے ٗ مستقبل میں سیاحت کو مزید فروغ حاصل ہو گا۔
وہ پیرکو انسٹیٹیوٹ آف سٹریٹجک سٹڈیز میں ’’اسلام آباد میڈیا گائیڈ‘‘ کی تقریب رونمائی سے بطور مہمان خصوصی خطاب کررہے تھے انہوں نے کہا کہ ’’اسلام آباد ٹریول گائیڈ‘‘ اسلام آباد کے بارے میں عام معلومات اور تجربہ کار سفارتی مشوروں کا منبع ہے جس کا مقصد غیر ملکی سفارتکاروں، بین الاقوامی سیاحوں اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سمیت ایسے ملکی شہری جو اسلام آباد شہر کے بارے میں معلومات نہیں رکھتے، ان کو آگاہی فراہم کرنا اور یہ بتانا ہے کہ ہمارے خوبصورت شہر اسلام آباد میں سیاحوں کیلئے تاریخی پس منظر، طرز زندگی اور سہولیات کے تناظر میں وہ تمام سہولیات موجود ہیں جو دنیا کے جدید ترین دارالحکومتوں میں موجود ہیں ٗدور دراز جزیروں کا سفر کرنا اور مقامی لوگوں کی ثقافت اور سماجی طرز عمل کا مشاہدہ کرنا کلاسیکل مسلمان ثقافت کا طرہ امتیاز ہے ٗیہ روایت اسلامی معاشرہ میں طویل عرصہ پہلے سے موجود تھی۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
ْکراچی: لیاری سے بی ایل اے کاانتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتار، دوران تفتیش سنسنی خیز انکشافات
-
ٹانک،سیشن جج کے اغوا کیس کی انکوائری کیلئے خصوصی کمیٹی قائم
-
سائفر کیس کے جج 20 دن کی چھٹی پر چلے گئے
-
حکومت عوام کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے، جلد اچھے دن آئیں گے، چوہدری شافع حسین
-
حکومت زور بازو عوام کے شعور کے آگے بند نہیں باندھ سکتی ‘ مسرت جمشید چیمہ
-
پاکستان کی معیشت عالمی اتار چڑھا ؤ کے باوجود بحالی کے راستے پر ہے،گورنر اسٹیٹ بینک کا آئی سی ایم اے کانووکیشن سے خطاب،
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
-
موٹرسائیکل سواراورگدھا گاڑی میں تصادم باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے
-
مرتضی وہاب کے الیکٹرک بلوں کے ذریعے ٹیکس وصولی کی عجیب منطق سامنے لے آئے
-
معاشی بگاڑ بہت بڑا ہے مگر مایوس نہیں ہوں گے،نئی نسل کو مستحکم پاکستان دینا ہی:خواجہ سعد رفیق
-
خصوصی سرمایہ کار ی سہولت کونسل :آئی ٹی کی برآمدات 3.5 بلین ڈالر تک بڑھنے کا امکان
-
جمہوری اداروں کی مضبوطی کے لیے پیپلز پارٹی نے قربانیاں دی ہیں، مراد علی شاہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.