راولپنڈی سے کوئٹہ جانے والی جعفر ایکسپریس پر راکٹ حملہ،1 شخص جاں بحق،8 مسافر زخمی
منگل 5 اپریل 2016 12:51
سبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔05 اپریل۔2016ء) بالا ناڑی کے قریب جعفر ایکسپریس پر راکٹ حملے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 8 مسافر زخمی ہوگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق جعفر ایکسپریس راولپنڈی سے کوئٹہ جارہی تھی کہ سبی کے علاقے بالا ناڑی کے قریب نامعلوم دہشتگردوں نے ٹرین کی بوگی نمبر تین کو نشانہ بنایا۔ راکٹ لگنے سے بوگی میں موجود 4 سے 8افراد زخمی ہوگئے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق جعفر ایکسپریس پر 3 راکٹ فائر کیے گئے ہیں جن میں سے ایک ٹرین کی بوگی نمبر 3 کو لگا ہے۔(جاری ہے)
سکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ نامعلوم سمت سے آنے والے راکٹ سے جعفر ایکسپریس کی بوگی نمبر 3 کو نشانہ بنایا گیا ہے جس کی وجہ سے بوگی میں موجود 1 شخص جاں بحق جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ راکٹ حملے کے بعد لیویز ، ایف سی اور پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ہے اور امدادی کارروائیاں شروع کردی ہیں۔
راکٹ حملے کے بعد امدادی کارروائیوں کے دوران 8 زخمیوں اور ایک جاں بحق شخص کی لاش کو ٹرین سے نکالا جاچکا ہے اور ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ زخمیوں کو سبی کے سول ہسپتال منتقل کرنے کا عمل بھی جاری ہے۔ جعفر ایکسپریس پر حملے کی وجہ سے ٹرینوں کی آمدورفت معطل کردی گئی ہے۔مزید اہم خبریں
-
بھارت اور پاکستان ایک دن آزاد ہوئے آج وہ سپرپاور بننے کے خواب دیکھ رہا ہے اور ہم دیوالیہ پن کا شکار ہیں
-
گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی
-
خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کلین سوئپ کرنے میں کامیاب
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
غزہ میں مستقل امن قائم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ، شہبازشریف
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.