فلاح انسانیت فاؤنڈیشن نے گلگت بلتستان میں بارشوں ،لینڈ سلائیڈنگ کے متاثرین میں خشک راشن کی تقسیم شروع کر دی
منگل 5 اپریل 2016 16:18
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔05 اپریل۔2016ء) جماعةالدعوة پاکستان کے رفاہی ادارے فلاح انسانیت فاؤنڈیشن نے گلگت بلتستان میں بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ کے متاثرین میں خشک راشن کی تقسیم شروع کر دی۔دور دراز علاقوں میں فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کے رضاکار متاثرین تک راشن پہنچا رہے ہیں۔فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کے رضاکار وں نے مختلف علاقوں میں متاثرین کے ہونے والے نقصان کا سروے بھی شروع کر دیا ہے۔
شدید بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ سے جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین میں نقد رقوم بھی تقسیم کی گئی ہیں۔پنجاب کے مختلف شہروں سے رضاکار بڑی تعداد میں متاثرہ علاقوں میں پہنچنا شروع ہو گئے ہیں تا کہ امدادی سرگرمیوں کو مزید تیز کیا جا سکے۔فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کی میڈیکل ٹیمیں بھی متاثرین کے علاج معالجہ کے لئے روانہ ہو چکی ہیں۔(جاری ہے)
امدادی رضاکار خشک راشن کی تقسیم کے علاوہ تباہ شدہ مکانوں کا ملبہ اٹھانے کا کام بھی کر رہے ہیں۔
فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کے چیئرمین حافظ عبدالرؤف نے خیرپختونخواہ اور گلگت بلتستان میں بارشوں سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات پرگہرے افسوس اور رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔ جو افراد بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ سے متاثر ہوئے ہیں ان میں فوری طور پر کھانا تقسیم کیا جارہا ہے اور لوگوں کا سامان محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کیلئے بھی مددفراہم کی جارہی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
یوم مزدور منانے کا مقصد شکاگو کے محنت کشوں کی جدوجہد کو یاد کرنا ، ملکی معیشت میں اس طبقے کا کردار ریڈھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے، نواب ثنااللہ زہری
-
نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار او آئی سی کے 15 ویں سربراہی اجلاس میں شرکت کے لئے گیمبیا پہنچ گئے
-
حکومت محنت کشوں کی فلاح پر توجہ مرکز کیے ہوئے ہے‘ چودھری شافع حسین
-
پشاور میں آٹے کی قیمت مزید کم ہوگئی
-
محنت کش طبقے کی عزت و وقار اور حقوق کے تحفظ کے بغیر ترقی و خوشحالی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور
-
ہمارا مذہب مزدور اور محنت کش طبقے کے حقوق کے تحفظ کا ضامن، ملکی تعمیر و ترقی انہی کی انتھک محنت کی مرہون منت ہے،سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا پیغام
-
سندھ حکومت صنعتی و زرعی مزدوروں، خواتین ورکرز اور ہاریوں کی ترقی کے لئے پروگرام شروع کر رہی ہے،وزیراعلی ٰ سید مراد علی شاہ
-
پی ٹی آئی اور مولانا اکٹھے ہوگئے تو حکومت تین سے چار ماہ سے زیادہ نہیں چلے گی،فواد چودھری
-
اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات سب کے سامنے ہوں گے، کوئی پوشیدہ بات نہیں ہوگی، علی امین گنڈاپور
-
مرضی کے فیصلوں کیلئے ججوں پر دبائو بڑھایا جارہا ہے، شعیب شاہین
-
نارنگ منڈی، جہیز میں گاڑی نہ لانے کا رنج ، شوہر نے فائرنگ کر کے بیوی کو قتل کر دیا
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز (کل )30 سے زائد فیلڈ ہسپتالوں کا افتتاح کریں گی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.