محکمہ صحت کی ملی بھگت: جعلی ادویات کی بھرمار ، مریض موت کے منہ میں جانے لگے
ثنااللہ ناگرہ منگل 5 اپریل 2016 19:33
پیرمحل ( اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔05اپریل۔2016ء):محکمہ صحت کی ملی بھگت یالاپرواہی ادویات کی بڑھتی ہوئی قیمتیں ‘جعلی ادویات کی بھرمار کے ساتھ ساتھ بیشتر سپیشلسٹ ڈاکٹروں کی بھاری فیسوں اور پرائیویٹ ہسپتالوں کی لوٹ مار نے غریب مریضوں کو موت کے منہ میں دھکیلنا شروع کررکھا ہے۔ تفصیل کے مطابق پیرمحل سندھلیانوالی سمیت ضلع بھر کے پرائیویٹ ہسپتال کی لوٹ مار ‘ نان کوالیفائیڈ ڈاکٹرز اور عملہ مریضوں کے لئے خطرہ بن کر رہ گئے ہیں ۔
ان ہسپتالوں میں علاج کم مریض کی کھال زیادہ اتار جاتی ہے ۔ اگر مریض ایک بار ان ہسپتالوں میں علاج کی غرض سے چلا جائے تو پھر اپنی جمع پونچی بھی گنوا بیٹھتا ہے ۔ایسے ڈاکٹر اور ہسپتال ”مسیحا “ نہیں بلکہ وہ سلائٹر ہاؤس بن چکے ہیں ۔(جاری ہے)
مریضوں پر آنکھیں بند کرکے چھریاں چلائی جارہی ہیں ۔یہ سب کھیل محکمہ صحت کی ملی بھگت سے کھیلا جارہا ہے ۔
محکمہ کے ڈرگ انسپکٹر نے میڈیکل سٹوروں اور جعلی فارما سوٹیکل کمپنیوں سے ماہانہ کروڑوں روپے وصول کرنے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے کوئی پوچھنے والا نہیں ۔ جس کی واضح مثالیں شہر میں بے شمار میڈیکل سٹوروں پر جعلی ادویات کی فروخت کا سلسلہ عروج پر ہے ۔محکمہ صحت کا بھتہ مافیا اور معمولی ملازم عالی شان بنگلوں کے مالک بن چکے ہیں ۔ سپیشلسٹ ڈاکٹر کی فیسوں کا تعین کرنے کے علاوہ پرائیویٹ ہسپتالوں کی لوٹ مار کو بند کروانے کے لئے ڈی سی او ٹوبہ ٹیک سنگھ محکمہ ہیلتھ کے مجاز افسران کو ہدایات جاری کریں تاکہ گرینڈ آپریشن کے ذریعے سپیشلسٹ ڈاکٹروں ‘ پرائیویٹ ہسپتالوں ‘ جعلی ادویات اور ڈرگ انسپکٹر وں کا قبلہ درست کرنے کے لئے موثر ترین اقدامات کر سکیں ڈاکٹر باہلک سینئر میڈیکل آفیسررورل ہیلتھ سنٹر سندیلیانوالی کا کہنا ہے کہ عطائیوں نے سادہ لوح دیہاتیوں کو علاج معالجہ کے نام پر لوٹنے کا دھندہ شروع کررکھا ہے کوئی متاثرہ شخص شکایت کرے تو قانون کے مطابق کاروائی کرسکتے ہیں ۔مزید مقامی خبریں
-
ضلع جہلم میں حکومت پنجاب کی ترجیحات کے مطابق عوام کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کر میری ذمہ داری ہے جسے میں پورا کروں گی، ڈی سی جہلم
-
رہنما مسلم لیگ ق خواجہ رمیض حسن کی والدہ انتقال کر گئی
-
نجکاری سے گردشی قرضوں سے نجات مل سکتی ہے، سی ای او کے۔ الیکٹرک
-
جہلم پولیس کا ڈکیت گینگ کے ملزمان کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن جاری،02ملزمان گرفتار وارداتوں میں استعمال ہونے والا ناجائز اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد
-
ضمنی انتخابات میں کامیابی گجرات کے عوام کی چوہدری شجاعت حسین سے والہانہ محبت اور اعتماد کا عملی ثبوت ہے۔ خواجہ رمیض حسن
-
صوبائی محتسب پنجاب کی ہدایت پر مختلف صوبائی محکموں نے 13درخواست گزار افراد کے زیر التواء 1کروڑ 36لاکھ سے زائد کے واجبات ادا کر دیئے
-
روٹی کی قیمت میں کمی کے احکامات کو پوری طرح نافذ کروائیں گے تندور مالکان قیمت اور وزن کا خیال رکھیں ورنہ سخت قانونی کاروائی کیلئے تیار رہیں ڈی سی جہلم کی مختلف تندور وں کی چیکنگ کے دوران وارننگ
-
پنجاب بھر میں صحت کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کیلئے اربوں روپے خرچ کئے جارہے ہیں، سیکرٹری صحت پنجاب علی جان خان
-
نانبائی ایسوسی ایشن کو سرکاری ریٹ پر روٹی نان کی فروخت یقینی بنانا ہو گا، عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہم سب کی زمہ داری ہے، ڈپٹی کمشنر جہلم
-
عید الفطر کے بعد بھی پرائس کنٹرول کا کام تیزی سے جاری رکھا جائے تاکہ عوام کو خود ساختہ مہنگائی سے بچایا جا سکے ، ڈپٹی کمشنر جہلم
-
بلوچستان پاکستان کا مستقبل اور گوادر معیشت کے سفر میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ خواجہ رمیض حسن
-
HBK کے تعاون سے پشاور پریس کلب رمضان سپورٹس گالا اختتام پزیر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.