ملک بھر میں بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ سے 212 افراد ہلاک ہوچکے ہیں:نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی
میاں محمد ندیم بدھ 6 اپریل 2016 12:41
پشاور (ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔06اپریل۔2016ء) نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق 9مارچ سے اب تک ملک بھر میں بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ سے 212 افراد ہلاک ہوئے۔خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں بارش کے باعث تودے گرنے اور ندی نالوں میں طغیانی سے ہلاکتیں 78 تک جا پہنچیں ہیں۔
(جاری ہے)
این ڈی ایم اے کے جاری کردہ اعداد شمار کے مطابق بارشوں کی تباہ کاریوں سے188 افراد زخمی ہوئے ہیں جبکہ 1428 گھر تباہ ہوئے ہیں۔
صرف خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں بارش کے باعث حادثات میں درجنوں افراد لقمہ اجل بنے۔وادی کردیہ میں لینڈسلائیڈنگ کے باعث 23 افراد پھنس گئے جن میں سے2 جاں بحق ہوئے۔ داسو میں انتظامیہ اور رضاکار امدادی کاموں میں مصروف ہیں۔ خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں بارش کے دوران تودے گرنے سے متعدد رابطہ سڑکیں بند ہوگئیں جس کے باعث لوگوں کو آمدورفت میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.