ویسٹ انڈین بورڈ کو کھلاڑیوں کی محنت کا احساس ہوگیا
بدھ 6 اپریل 2016 13:46
ُ بارباڈوس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔06 اپریل۔2016ء) ویسٹ انڈین بورڈ کو کھلاڑیوں کی محنت کا احساس ہوگیا، پلیئرز کو مالی تنازع پر مذاکرات کی باضابطہ دعوت دے دی۔ویسٹ انڈین بورڈ کے سربراہ ڈیو کیمرون کا کہنا ہے کہ جلد معاہدے تک پہنچ جائیں گے۔بورڈ اور کھلاڑیوں میں دو ہزار تیرہ سے مالی تنازع چل رہا ہے۔دو ہزار چودہ میں ویسٹ انڈین کھلاڑیوں نے دورہ بھارت ادھورا چھوڑا اور بائیکاٹ کردیا۔
ورلڈ ٹی ٹوئنٹی سے پہلے بھی تنازعات نے شدت اختیار کی۔ بات ویسٹ انڈیز کی بی ٹیم بھیجنے تک پہنچ گئی۔ مگر اب ویسٹ انڈین بورڈ کو کھلاڑیوں کی محنت کا احساس ہوگیا پلیئرز کو باضابطہ مذاکرات کی دعوت دے دی۔ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ کے صدر ڈیو کیمرون کا کہنا ہے کہ کھلاڑی اور بورڈ جلد ایک معاہدے پر پہنچ جائیں گے۔(جاری ہے)
ان کا کہنا تھا کہ بورڈ نے پہلے بھی کئی مرتبہ مذاکرات کی آفر کی مگر کھلاڑی اپنے مطالبات سے پیچھے نہیں ہٹ رہے۔
کھلاڑیوں کو ملین ڈالر بھی دے دیے جائیں تو ان کا پیٹ نہیں بھرے گا۔ڈیو کیمرون کا کہنا تھا کہ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے ناک آوٹ مرحلے میں وہ بھارت میں تھے منیجر کے ذریعے کھلاڑیوں کو اپنی دستیابی سے آگاہ بھی کیا مگر کوئی کھلاڑی ملنے نہیں آیا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بورڈ نے عالمی چیمپئن بننے پر ٹیم کومبارکباد دینا بھی گوارہ نہیں کیا تھا اوپر سے ڈیرن سیمی کے بیان نے جلتی پر تیل کاکام کیا بور ڈ نے سیمی کیخلاف کارروائی کا عندیہ دیا تو کھلاڑی کپتان کے ساتھ کھڑے ہوگئے ایک اور بغاوت سے بچنے کیلئے بور ڈ نے دباؤ میں آکر کھلاڑیوں کو مذاکرات کی دعوت دیدیمتعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
گیری کرسٹن نے پاکستان کی وائٹ بال کوچنگ کی ذمہ داری قبول کرنے کی وجہ بتا دی
-
پی سی بی جلد ہی پاکستان ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سکواڈ کا اعلان کرے گا: رپورٹ
-
صائم کی جگہ رضوان کو بابر کے ساتھ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں اوپننگ کرنی چاہیئے: رمیز راجہ
-
ٹی ٹونٹی ورلڈکپ، ہرشا بھوگلے نے اپنے 15 رکنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
پاکستان کوچنگ سٹاف کے اہم رکن کے بغیر آئرلینڈ اور انگلینڈ کا سفر کرے گا
-
پاکستان کے اشہب عرفان نے امریکہ میں منعقدہ سکواش ٹورنامنٹ جیت لیا
-
نیوزی لینڈ نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کیلئے سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
صائم ایوب فارم میں واپسی سے صرف ایک اچھی اننگز دور ہے: بابر اعظم
-
پی سی بی نے چیمپئنز ٹرافی 2025ء کیلئے تین وینیوز پیش کر دیئے
-
ٹی ٹونٹی ورلڈکپ سکواڈ کے ممکنہ کھلاڑی کل امریکی ویزے کیلئے اپلائی کریںگے
-
محسن نقوی نے قومی کرکٹ ٹیم میں اتحاد کے مسائل کا اعتراف کرلیا
-
بابر اعظم کو کب تک قومی ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہے؟ چیئرمین پی سی بی بول پڑے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.