ریاست وسکانسن میں ہیلری کلنٹن اور ڈونلڈٹرمپ کو شکست کا سامنا
میاں محمد ندیم بدھ 6 اپریل 2016 16:35
میڈیسن(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔06اپریل۔2016ء) امریکا میں صدارتی امیدوار کی دوڑ میں شامل ہونے کیلئے انتخابی مہم زور و شور سے جاری ہے،ریپبلکن کے ٹیڈ کروز اور ڈیموکریٹ برنی سینڈرز نے امریکی ریاست وسکانسن میں ہونے والے پرائمری انتخاب میں اپنے، اپنے حریفوں پر واضح برتری حاصل کر لی ہے۔صدارتی امیدوار کے لیے اپنی جماعت کی نامزدگی حاصل کرنے کی دوڑ میں شامل ٹیڈ کروز نے صف اول کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کو پیچھے چھوڑ دیا ہے جب کہ اوہائیو کے گورنر جان کیسک تیسرے نمبر پر ہیں۔
اس ریاست میں فاتح کو تمام 42 مندوبین کی حمایت حاصل ہو جائے گی۔ذرائع ابلاغ میں سامنے آنے والے اندازوں کے مطابق کروز نے 49 جب کہ ٹرمپ نے 33 فیصد ووٹ حاصل کیے۔کروز نے اپنے حامیوں سے خطاب میں کہا کہ خدا ریاست وسکونسن پر مہربان ہو آج کی رات اہم موڑ ہے، یہ ایک مقصد میں شامل ہونے کا موقع ہے۔(جاری ہے)
ڈیموکریٹ کی طرف سے نامزدگی حاصل کرنے کے لیے کوشاں ورمونٹ کے سینیٹر برنی سینڈرز اپنی حریف سابق وزیر خارجہ ہلری کلنٹن سے اس ریاست میں آگے نکلنے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔
سینڈر کو تقریباً 56 جب کہ ہلری کو 44 فیصد ووٹ ملے ہیں لیکن یہاں سے 96 مندوبین کی حمایت کو دونوں امیدواروں میں برابر تقسیم کیا جائے گا۔سینڈرز اس سے قبل چھ میں سے پانچ مقابلے جیت چکے ہیں لیکن ہلری کو اب بھی مجموعی طور پر زیادہ مندوبین کی حمایت حاصل ہے اور سینڈرز پر ان کی برتری بہت واضح ہے۔امریکا میں صدارتی امیدوار کے لئے انتخابات نومبر میں ہوں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.