پاک افغان بارڈر پر دو کالعدم تنظیموں کے درمیان جھڑپ ،چار شدت پسند زخمی

بدھ 6 اپریل 2016 19:17

ھنگو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔06 اپریل۔2016ء) پاک افغان بارڈر پر دو کالعدم تنظیموں کے درمیان جھڑپ کے نتیجے میں چار شدت پسند زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مصدقہ زرائع سے معلوم ہوا ہے کہ گزشتہ روز کرم ایجنسی سے متصل پاک افغان سرحدی علاقہ بشرام ضلع خوست میں کلعدم تنظیم کے دو گروپوں کے درمیان شدید جھڑپ کے دوران گھنٹوں تک فائرنگ کا تبادلہ ہوا اور دونوں طرف سے بھاری اسلحے کا استعمال کیا گیا ۔فائرنگ کے نتیجے میں حافظ دولت کے ساتھی عبد اﷲ کوچے سمیت چار شدت پسند شدید زخمی ہوئے جس کو حافظ دولت گروپ کے ساتھی زخمی حالت میں اپنے ہمراہ لے گئے۔زرائع کے مطابق عبد اﷲ کوچے حافظ دولت گروپ کے رہنما بتایا جاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :