پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی کیپٹن (ر) محمد صفدر کی زیر صدارت اجلاس
کوہستان، تورغر اور فاٹا میں ترقیاتی سکیموں پر عدم اطمینان کا اظہار، ترقیاتی منصوبوں کی انکوائری کا فیصلہ وزیراعظم معائنہ کمیشن ترقیاتی سکیموں کی انکوائری کریگا ٗاجلا س میں فیصلہ
بدھ 6 اپریل 2016 20:15
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔06 اپریل۔2016ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی کیپٹن (ر) محمد صفدر کی زیر صدارت اجلاس میں کوہستان، تورغر اور فاٹا میں ترقیاتی سکیموں پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اس ضمن میں انکوائری کا فیصلہ کیا گیا۔ یہ فیصلہ بدھ کو سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام کے جائزہ اجلاس میں لیا گیا جس میں سینیٹر سعود مجید اور پلاننگ کمیشن کے حکام نے بھی شرکت کی۔
اجلاس میں کوہستان، تورغر اور فاٹا میں سکیموں کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد وزیراعظم کی ہدایت پر ان علاقوں میں ترقیاتی منصوبوں کی انکوائری کا فیصلہ کیا گیا۔ وزیراعظم معائنہ کمیشن ترقیاتی سکیموں کی انکوائری کرے گا اور اس امر کا جائزہ لے گا کہ ان علاقوں کو ملک کے دوسرے حصوں کے برابر لانے کے پیکیج پر عمل درآمد کیوں نہیں ہوا۔(جاری ہے)
اجلاس میں دیر میں ساڑھے چار ارب روپے کے پانی کے منصوبے اور تورغر میں 2008ء سے مواصلات اور تعمیرات کے منصوبوں کی انکوائری کا فیصلہ کیا گیا۔
اجلاس میں خیبر پختونخوا کے علاقوں کوہستان، تورغر اور قبائلی علاقوں میں گزشتہ 20 سال کے دوران ترقیاتی منصوبوں اور سرکاری ترقیاتی پروگرام کے تحت ملنے والے فنڈز کے استعمال کی انکوائری کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ وزیراعظم معائنہ کمیشن نے انکوائری کے لئے متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کر دی ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.