عوام کو صحت کی معیاری سہولتوں کی فراہمی کیلئے صوبے کی تاریخ کا سب سے بڑا بجٹ دیا ‘ صحت کی سہولتوں کی بہتری کیلئے ہرممکن اقدام اٹھایا جا رہا ہے:شہبازشریفصدر اِنور گلوبل ہیلتھ کا راولپنڈی میں کارڈیک ہسپتال کے منصوبے میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار
بدھ 6 اپریل 2016 22:16
لاہور۔6 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔06 اپریل۔2016ء ) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی زیرصدارت یہاں اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا جس میں عوام کو معیاری طبی سہولتیں فراہم کرنے کے حوالے سے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ صدر اِنور گلوبل ہیلتھ (INVAR Global Health) الیگزینڈررازنسکی نے راولپنڈی میں 500 بستروں پر مشتمل کارڈیک ہسپتال کے منصوبے میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کیا۔
وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہسپتالوں میں معیاری علاج معالجے کی فراہمی ہماری ترجیح ہے اسی لئیپنجاب حکومت نے عوام کو صحت کی معیاری سہولتوں کی فراہمی کیلئے صوبے کی تاریخ کا سب سے بڑا بجٹ دیا ہے۔ انہو ں نے کہا کہ صحت کی سہولتوں کی بہتری کیلئے ہرممکن اقدام اٹھایا جا رہا ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ اِنور گلوبل ہیلتھ کارڈیک ہسپتال کے منصوبے کیلئے قابل عمل ماڈل مرتب کرے۔
وزیراعلیٰ نے محکمہ صحت کے اعلیٰ حکام کو ہدایت کی کہ اس ضمن میں قریبی رابطہ رکھتے ہوئے جلد حتمی ماڈل پیش کیا جائے۔مشیر صحت خواجہ سلمان رفیق، سابق ایم این اے حنیف عباسی، چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات، سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ و میڈیکل ایجوکیشن، راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے سربراہ میجر جنرل (ر) اظہر کیانی کے علاوہ صدر (INVAR Global Health) الیگزینڈررازنسکی نے اجلاس میں شرکت کی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.