پشاور : محکمہ انسداد دہشت گردی کی کارروائی،مبینہ دہشت گرد گرفتار

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 7 اپریل 2016 10:53

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔07 اپریل2016ء) : محکمہ انسداد دہشت گردی نے کارروائی کرتے ہوئے مبینہ دہشت گرد کو گرفتار کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق دہشت گرد اسماعیل عرف شامی کا تعلق افغانستان سے ہے۔

(جاری ہے)

سی ٹی ڈی کے مطابق ملزم نے 24 جنوری کو خالد خان گڑھی میں سائیکل ریڑھی میں بم نصب کیا تھا۔ دھماکے کے نتیجے میں صلاح الدین نامی ڈرائیور اور ایک راہ گیر زخمی ہوا تھا۔ سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ ملزم کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے جبکہ مبینہ دہشت گرد مختلف کاروباری افراد ست بھتہ لینے کا الزام بھی عائد ہے۔

متعلقہ عنوان :