لاہور،ریسٹورنٹ سے3لاشیں ملنے کا معاملہ،غائب ملازم جاوید تینوں کا قاتل ہے:زخمی نوجوان زین العابدین کا بیان
جمعرات 7 اپریل 2016 12:24
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔07 اپریل۔2016ء) لاہور کے علاقے اسلام پورہ میں ریسٹورنٹ میں زخمی ہونے والے نوجوان زین العابدین نے کہاہے کہ غائب ملازم جاوید خان ہی تینوں افراد کا قاتل ہے۔
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق زخمی نوجوان زین العابدین نے اپنے بیان میں کہاہے کہ چند روز قبل معمولی بات پر ملازم جاوید سے جھگڑا ہوا تھا ،جاوید نے کمرے میں آتے ہی ہماری آنکھوں میں مرچیں ڈال دیں اور ساتھ ہی تیز دھار آلے سے ہم پر حملہ کر دیا ،زین العابدین کا کہناتھا نہ اس نے بہت مشکل سے باتھ رو میں گھس کر جان بچائی جبکہ باقی تین ساتھیوں عمر ،شہریار اور نعیم کو جاوید نے قتل کر دیا۔
زین العابدین کا کہناتھا کہ جاوید جاتے ہوئے سب کی جیبوں سے رقم بھی لے گیا۔واضح رہے کہ لاہور کے مصروف ترین علاقہ اسلام پورہ نوری بلڈنگ کے قریب مرغ چنے کی دکان میں کام کرنے والے تین ملازمین سو رہے تھے کہ نا معلوم افراد نے چھریوں اور سیخوں کے وار کر کے تینوں افراد نعیم ‘ شہریار اور عمرکوقتل کر دیا ، جبکہ ایک ملازم زخمی ہو گیاتھا جسے طبی امداد کیلئے قریبی ہسپتال پہنچایا گیامتعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.