عوامی شکایات کے ازالے کیلئے محتسب کا ادارہ بہترین فورم ہے،صدر مملکت
جمعرات 7 اپریل 2016 14:35
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔07 اپریل۔2016ء) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ عوامی مسائل کے حل کیلئے محتسب کا ادارہ اہمیت کا حامل ہے جو عوام کو عدم واقفیت کے باعث انصاف کے حصول میں رکاوٹیں دور کرے گا۔ جمعرات کے روز اسلام آباد میں بیمہ کیلئے وفاقی محتسب کے علاقائی دفاتر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر ممنون حسین کا کہنا تھا کہ وفاقی محتسب کا ادارہ عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے امید کی کرن کے طور پر ہے۔
پاکستان میں محتسب کے ادارے کے قیام کا تجربہ کامیاب رہا۔ کامیاب تجربے کے بعد زندگی کے مختلف شعبوں کیلئے بھی محتسب مقرر کئے گئے۔ محتسب ادارے کے قیام کا مقصد لوگوں کے مسائل ا ن کی دہلیز پر حل کرناہے اور عوام اس سے بھرپور فائدہ حاصل کر رہے ہیں۔(جاری ہے)
صدر ممنون حسین کا کہنا تھا کہ عدم واقفیت کے باعث عوام انصاف کے حصول میں ناکام رہتے ہیں کیونکہ عوام کیلئے غیر ملکی زبان میں قوانین کو سمجھناآسان نہیں ہوتا۔
انہوں نے کہا کہ اسلامی معاشرے میں محتسب کے ادارے کی روایت پرانی ہے۔ ہمارے مذہب میں انصاف کی فراہمی بنیادی جزو ہے اور فرائض نیک نیتی سے ادا کرنے سے اللہ کی خوشنودی حاصل ہوتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوامی شکایات کے ازالے کیلئے محتسب کا ادارہ بہترین فورم ہے۔ بیمہ کی بعض کمپنیاں بیمہ کی رقم کی ادائیگی میں ٹال مٹول سے کام لیتی ہیں بیمہ محتسب سے اب صارفین کیساتھ کمپنیوں کے معاملات کا بھی جائزہ لے گا بیمہ محتسب اور کارکنوں کی کامیابی کیلئے دعا گو ہوں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.