الخدمت کے سیکڑوں رضا کار متاثرین بارش کی خدمت میں مصروف ہیں، محمد عبدالشکور
جمعرات 7 اپریل 2016 22:26
کراچی ۔ 7 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔07 اپریل۔2016ء) الخدمت فاوٴنڈیشن پاکستان کے صدر محمد عبدالشکور نے کہا ہے کہ الخدمت بارش متاثرین کیلئے بھرپور امدادی کام کر رہی ہے، متاثرین کو ریسکیو کر کے ریلیف کا کام کیا جا رہا ہے۔ جمعرات کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق یہ بات انہوں نے قدرتی آفات سے بچاؤ کے پروگرام کے تحت خصوصی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔
اجلاس میں خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں حالیہ شدید بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ سے ہونے والے نقصانات اور الخدمت فاؤنڈیشن کی امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر ایگزیکٹو ڈائریکٹر شاہد اقبال نے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کی رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان اور خیبر پختونخوا میں الخدمت کے سیکڑوں رضاکار، موٹر بوٹس اور ایمبولینس کی مدد سے ریسکیو اور ریلیف سرگرمیوں میں حصہ لے رہے ہیں، ایسے متاثرین جن کا گھر بار اور سامان مکمل طور پر تباہ ہو گئے تھے اُن میں اب تک 333 خشک راشن پیک، 1370 ترپال، 45 خیمے اور 250 لحاف اور بستر تقسیم کر دئیے گئے ہیں۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
علی امین گنڈاپور کیلئے نئی مشکل کھڑی ہوگئی
-
علی امین گنڈا پور، عمر ایوب اور شبلی فراز کو اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کا اختیار دیا ہے، عمران خان
-
اسٹیبلشمنٹ اور عمرا ن خان ڈیل کا علم نہیں ہے، کالے شیشوں کے تمام پرمٹ منسوخ کررہے ہیں ، محسن نقوی
-
'اسلام پسند' ریلی کے بعد جرمن وزیر کا سخت کارروائی پر زور
-
اے ایس پی شہر بانو شادی کے بندھن میں بندھ گئیں‘ ویڈیو اور تصاویر وائرل
-
کمزور ، کھوکھلی بنیاد والی حکومت کی مدت پوری ہوتے ہوئے دکھائی نہیں دے رہی ‘ شاہد خاقان عباسی
-
پاکستان اور سعودی عرب کے معاشی تعلقات نئے دور میں داخل ہو چکے، وزیراعظم
-
ای خدمت مرکز گوجرانوالہ میں عوام کی سہولت کیلئے نادرا کی خدمات بھی میسر ہو گئیںٌ
-
190 ملین پاؤنڈ کیس، عمران خان اور بشریٰ بی بی کے علاوہ 8 نام ای سی ایل سے خارج
-
آئین کے تحت سینیٹ کا رکن وزیراعظم نہیں بن سکتا تو ایک سینیٹر ڈپٹی وزیر اعظم کیسے بن سکتا ہے؟.ماہرین آئینی امور کاسوال
-
بشام میں چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشت گرد گرفتار
-
فواد چوہدری نے بنیادی اصلاحات پر تمام سیاسی جماعتوں سے متفق ہونے کی اپیل کردی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.