حقوق نسواں بل پر اسلامی نظریاتی کونسل کی تجاویز کاخیر مقدم کرتے ہیں‘ جماعت اسلامی پنجاب
حکومت آرٹیکل کے تحت تحفظ خاندان بارے عملاء کرام کی رہنمائی سے نیابل تیار کرے‘میاں مقصوداحمد
جمعہ 8 اپریل 2016 18:19
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔08 اپریل۔2016ء) امیرجماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمدنے کہاہے کہ اسلامی نظریاتی کونسل کی جانب سے حقوق نواں بل کو قرآن وسنت کے منافی قرار دینے اور غیر شرعی دفعات سے متعلق مسودہ صوبائی حکومت کو بھجواناخوش آئند امر ہے،حکومت عجلت میں اﷲ اور اس کے رسولؐ کی ناراضگی کاباعث بننے والے اقدمات سے اجتناب کرے،اسلام نے عورت کوباعزت مقام دے کر انسانیت کے بلند ترین مقام پر فائز کیا ہے،ایسامقام کسی اور مذہب میں نہیں ملتا،چند مغرب زدہ این جی اوز کے دباؤپر مسلمان معاشرے میں عورت کو لامتناہی اختیارات دے کر خاندانی نظام کونشانہ بنانے کی کوشش لمحہ فکریہ ہے۔
انہوں نے کہاکہ ریاستی اداروں کی جانب سے گھریلومعاملات میں دخل اندازی کی اجازت دینے سے بگاڑ پیداہوگا۔(جاری ہے)
برداشت کاکلچر ختم اور طلاقوں میں اضافے سے خاندان تباہ وبرباد ہوجائیں گے۔حقوق نسواں کے نام پر امتیازی قانون کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔شوہروں کوگھروں سے باہر رکھنا اور کڑے پہنانایورپ کاطرززندگی توہوسکتا ہے مگر کسی اسلامی ریاست کانہیں۔
پاکستان اسلام کے نام پر وجود میں آیا لہٰذااس میں اﷲ اور اس کے رسولؐ کاقانون میں نافذالعمل ہوگا۔میاں مقصود احمد نے مزید کہاکہ بہتر ہوتا کہ حکومت بل کو علماء کرام کے پاس لے جاتی اور شرعی نقطہ نظر کو اپنے پیش نظر رکھتی ۔پنجاب حکومت آرٹیکل 35کے تحت تحفظ خاندان بارے متقابل حقوق وفرائض پرمشتمل قانون مرتب کرے اور اس حوالے سے علماء کرام سے رہنمائی حاصل کی جانی چاہئے۔مغرب کی اندھی تقلید کرنے والے ان کے خاندانی بگاڑ اور معاشرتی انجام کو بھی مدنظررکھیں۔اسلام دین حق ہے جس نے دعوت کے حقوق وفرائض واضح کردیئے ہیں۔ہمیں اپنے تمام معاملات میں قرآن وسنت سے رہنمائی حاصل کرنی چاہئے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.