عمران خان واحد سیاستدان ہے جس نے اپنے آپ کو قوم کے سامنے احتساب کے لیے پیش کردیا‘ اعجاز احمد چوہدری
نواز شریف میں بھی اگر تھوڑی سی اخلاقی جرات باقی ہے تو وہ بھی اپنے آپ کو عوام کے سامنے پیش کریں‘ سابق صدر پی ٹی آئی پنجاب
جمعہ 8 اپریل 2016 18:19
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔08 اپریل۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے سابق صدر اعجاز احمد چو ہدری نے کہا ہے کہ عمران خان واحد سیاستدان ہے جس نے اپنے آپ کو قوم کے سامنے احتساب کے لیے پیش کردیاہے ،عمران خان کا یہ فیصلہ جرات مندانہ ہے ، نواز شریف میں بھی اگر تھوڑی سی اخلاقی جرات باقی ہے تو وہ بھی اپنے آپ کو عوام کے سامنے پیش کریں،(ن) لیگ کی حکومت نے اگر چیف جسٹس آف پاکستان کی سربراہی میں پانا مہ لیکس پر پاور فُل جوڈیشل کمیشن قائم نہ کیا تو پی ٹی آئی اس دفعہ ایسا دھرنا دے گی کہ نواز شریف اور اُن کے درباری اسلام آباد دھرنے کو بھول جائیں گے ، کارکنا ن صرف عمران خان کی کال کے منتظر ہیں ۔
وہ پی ٹی آ ئی آفس میں پارٹی ر ہنماوں اور کارکنان سے گفتگو کر رہے تھے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ اُس وقت تک شریف خاندان کی جان نہیں چھوٹے گی جب تک وہ کرپشن اور لوٹ مار کا قوم کو حساب نہیں دے دیتے ،پوری (ن) لیگ کو شرم آنی چاہیے کہ ایک جھوٹ کی خاطر سو جھوٹ بول رہے ہیں ،(ن) لیگ کے سیا سی شیطانوں کی ٹیم قوم کو مزید گمراہ نہیں کر سکتی ، عمران خان کی سیا ست کھلی کتاب کی طرح ہے ۔
انہوں نے کہا کہ خواجہ آصف ، پرویز رشید ، دانیال عزیز اور رانا ثنا ء اﷲ شریف خاندان کو خوش کر نے کے لیے عمران خان کے خلاف بے بنیاد الزام تراشی اور بازاری زبان استعمال کرنا وطیرہ بن چکا ہے ،قو م ان مداریوں کی اصلیت جانتی ہے ،نواز شریف کی تباہی کے لیے یہ سب ہی کافی ہیں ،سرکاری درباری جھوٹ بولنا بند کریں اور قوم کو بتا ئیں کہ ان کا اربوں روپیہ باہر کیسے گیا ، 10کڑور پاکستانی خطے غربت سے نیچے زندگی بسر کر رہے ہیں ، ملک میں صرف شریف فیملی کی حکومت ہے اور تما م پالیسیا ں اپنے اقتدار کو طول دینے اور اپنے کا روبا ر کو بڑھنے پر مرکوز ہیں ،عوام کرپشن کے نا سور کے خاتمے اور لیٹر ے حکمرانوں سے نجات کے لیے اُٹھ کھڑے ہوں ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کر رہے ہیں، اسلحہ کی نمائش کی اجازت نہیں ہوگی ، شرجیل انعام میمن
-
راولپنڈی،پتریاٹہ پولیس کی کارروائی ،ناجائز اسلحہ پرملزم گرفتار
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس
-
صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کی جناح ہسپتال آمد ،یورالوجی ٹرانسپلانٹ سنٹر کا دورہ کیا
-
گھریلو کنکشن کیلئے ایل این جی کی بنیاد پر ڈیمانڈ نوٹسز کی فیس مقرر
-
پنجاب کو مکمل طورپرپولیو فری بنانا ہمارا عزم، ویکسی نیشن مہم کی ذاتی طور پر مانیٹرنگ کررہی ہوں،مریم نواز
-
سید ناصرحسین شاہ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد
-
پیپلزپارٹی آزاد و خودمختار پریس کی حمایت کرتی ہے، جس کا جمہوری عمل کے فروغ میں کلیدی کردار ہے،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے ہمراہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا آئی ٹی مارکی کا دورہ
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی کراچی میں چینی قونصلیٹ آمد،چین کے قونصل جنرل سے ملاقات
-
مجرموں کی سرپرستی یا سہولتکاری کرنے والا کوئی بھی ہو اس کے ساتھ کوئی بھی رعایت نہیں برتی جائے گی، شرجیل میمن
-
وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت 31 ویں ایپکس کمیٹی اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.