ڈولفن فورس نے ایک ہفتہ کے دوران پٹرولنگ ،سنیپ چیکنگ کے دوران 2ہزار سے زائد گاڑیوں ،3345موٹرسائیکلوں کو چیک کیا
31افراد کے خلاف کاروائی عمل میں لائی گئی ،06پسٹل،38گولیاں ،02خنجر، 35بوتل شراب ،48کین بئیر، 02چوری کی موٹرسائیکلیں برآمد
ہفتہ 9 اپریل 2016 18:35
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 اپریل۔2016ء)ایس پی مجاہد سید کرار حسین نے کہا ہے کہ ڈولفن فورس نہ صرف سٹریٹ کرائم کو کنٹرول کر رہی ہے بلکہ لوگوں کی مدد اور لاہور پولیس کے وقار میں بھی اضافہ کر رہی ہے، ڈولفن فورس کے قیام کا مقصد کرائم کو کنٹرول کرنے کے ساتھ لوگوں سے شائستہ پروقار اور پروفیشنل رویے سے شہریوں کا پولیس پر اعتماد بحال کرنا ہیجس میں گذشتہ ہفتے کے دوران درجنوں لوگوں کی مدد کے ساتھ ساتھ کرائم کنٹرول کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے اور ڈولفن فورس کی کوشش ہے کہ ضرورت مند کی بروقت امداد کی جائے۔
ان خیالات کا اظہار ایس پی مجاہد سید کرار حسین نے اپنے دفتر میں ڈولفن فورس کے افسران سے ایک میٹنگ کے دوران ڈولفن فورس کی ہفتہ وار کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے کیا۔(جاری ہے)
ڈولفن فورس نے ایک ہفتہ کے دوران پٹرولنگ اور سنیپ چیکنگ کے دوران 444جگہوں پر ناکہ بندی کر کے 02ہزار سے زائد گاڑیوں اور 3345موٹرسائیکلوں کو چیک کیا۔ جن میں سے 03گاڑیوں اور 14موٹر سائیکلوں کے خلاف کاروائی کی گئی۔
اسکے علاوہ 02ہزار افراد کو چیک کیا گیااور 31افراد کے خلاف کاروائی عمل میں لائی گئی جن سے 06پسٹل،38گولیاں ،02خنجر، 35بوتل شراب ،48کین بئیر، 02چوری کی موٹرسائیکلیں برآمدہوئیں۔ڈولفن فورس نے 04اشتہاریوں کو بھی گرفتارکیاجن میں عبدالواحدتھانہ نارنگ منڈی میں قتل کے مقدمہ میں اشتہاری تھا ۔ڈولفن فورس جرائم پیشہ افراد کے خلاف آہنی ہاتھوں سے کاروائیاں کر رہی ہے اور ان پیشہ ور مجرمان کی گرفتاری اس بات کا عملی ثبوت ہے۔اس موقع پر ایس پی مجاہد سید کرار حسین نے کہا کہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف شہر بھر میں ڈولفن فورس جرام کی سرکوبی کے لئے سر گرم عمل ہے۔شہریوں کے ساتھ ہونے والی ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں کی روک تھام کے ساتھ ساتھ شہریوں سے لوٹے ہوئے مال کی برآمدگی پر بھرپور توجہ دے رہی ہے۔ایس پی مجاہد سید کرار حسین نے مزید کہا کہ ڈولفن فورس لوگوں کے جان ومال کی حفاظت اور مدد کے لئے بنائی گئی ہے۔مزید قومی خبریں
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات
-
گورنر پنجاپ سے پاکستان یوتھ پارلیمنٹ کی25رکنی وفد کی ملاقات
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی تونسہ کے نواحی جھنگی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت،حملہ ناکام بنانے پر پولیس کو شاباش
-
ظلم کے خلاف اور عادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
کوئی بات ہوگی تو سب کے سامنے ہوگی ،کسی سے چھپ کر نہیں ،علی امین گنڈا پور
-
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے چیئرمین ایس آر بی واصف میمن کی ملاقات
-
ملک میں استحصالی طبقہ متحد، مزدور، کسان اور عوام تقسیم ہیں،حافظ نعیم الرحمن
-
چوہدری محمد سرور سیاسی منظر نامے سے غائب ہو گئے
-
سعدیہ سہیل رانا نے استحکام پاکستان پارٹی کو خیر باد کہہ دیا
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی (کل )افضل تارڑ مرحوم کی رہائشگاہ آمد متوقع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.