سبی، رواں ماہ میں سبی پولیس نے مختلف مقدمات میں ملوث 28ملزمان کو گرفتار کیا ہے ، اے ایس پی شمائل ریاض ملک
ہفتہ 9 اپریل 2016 19:00
سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 اپریل۔2016ء ) اے ایس پی شمائل ریاض ملک نے کہا کہ رواں ماہ میں سبی پولیس نے مختلف مقدمات میں ملوث 28ملزمان کو گرفتار کر لیاہے ،پولیس نے قتل کے دو مختلف مقدمات میں ملوث چھ ملزمان،مختلف کاروائیوں میں 16اشتہاری ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ شہر کے مختلف علاقوں میں منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے چھ منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ بکنگ آفس میں 12لاکھ روپے کی ڈکیتی کی گئی تھی سبی پولیس نے بروقت کاروائی عمل میں لاتے ہوئے ڈکیتی کے ملزم عدیل مسیح کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے ڈکیتی کی رقم مبلغ 12لاکھ روپے برآمد کرلیے ہیں ان خیا لات کا اظہار سٹی پولیس تھانہ سبی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر اے ایس پی فہد کھوسہ،ایس ایچ او سٹی تھانہ طارق نواز مری،ایڈیشنل ایس ایچ اومحمد آصف خجک،ایڈیشنل سی آئی ائے انچارج میرجاوید کھوسہ بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ سبی پولیس نے رواں ماہ میں اعلیٰ کارکردگی کامظاہرہ کرتے ہوئے مجموعی طور پر مختلف مقدمات میں ملوث 28ملزمان کو گرفتار کر لیاہے سبی پولیس نے گزشتہ روز ریلوئے اسٹیشن سبی کے بکنگ آفس میں ڈکیتی کی رقم مبلغ 12لاکھ روپے برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا جبکہ سبی پولیس کو عرصہ دراز سے مختلف مقدمات میں مطلوب سولہ اشتہاری ملزمان کو گرفتار کر لیا جن سے تفتیش جاری ہے انہوں نے کہا کہ سٹی پولیس سبی نے قتل کے دو مختلف مقدمات میں ملوث چھ ملزمان کو بھی گرفتار کر لیا ہے انہوں نے کہا کہ پولیس نے منشیات کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے چھ منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے منشیات برآمد کرکے ان کے خلاف مقدمات درج کر لیے ہیں انہوں نے کہا کہ سبی پولیس جرائم کے خاتمہ اور جرائم پیشہ افراد کی بیخ کنی کے لیے ڈی آئی جی پولیس انتصار الحسین جعفری کی سربراہی میں مستعد ہے اور عوام کے جان و مال کے تحفظ پولیس کے فرائض میں شامل ہے ۔
(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.