جامعہ بنوریہ، شعبہ بنات میں تقریب ختم بخاری شریف 17 اپریل کوہوگی
فارغ ہونیوالی طالبات کودستارفضیلت دی جائیگی ،مرکزی تقریب ختم بخاری24اپریل کوہوگی
ہفتہ 9 اپریل 2016 20:06
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 اپریل۔2016ء) مدارس دینیہ کا تعلیمی سال 2015اختتامی مراحل میں داخل ،علوم اسلامی کی بین الاقوامی شہرت یافتہ دینی درسگاہ جامعہ بنوریہ عالمیہ شعبہ بنات (خواتین) میں حسب روایت ختم بخاری کی تقریب اتوار17 اپریل 2016 کومنعقد ہوگی جس میں پاکستان اور بیرون ممالک سے عالمات،قاریات،استانیوں کے علاوہ طالبات کے عزیز و اقا ر ب شرکت کریں گے،جس میں مختلف کورسز مکمل کرنے والی طالبات کودستارفضیلت دی جائیگی،جبکہ شعبہ بنین کی تقریب ختم بخاری24اپریل بروز اتوار کوہوگئی،ہفتہ کو جامعہ بنوریہ عالمیہ میں مجلس تعلیمی اور منتظمہ کمیٹی کا رئیس وشیخ الحدیث مفتی محمدنعیم کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا ، جس میں اہم فیصلے کیے گئے اجلاس میں ناظم تعلیمات مولانا عبدالحمید خان غوری ، مولانا غلام رسول ، مولانا فرحان نعیم ،مولانا محمد اسماعیل،مولاناعبدالسلام ،مولاناظفراحمد،مفتی نذیر احمد خان ایڈوکیٹ ، مفتی سیف اللہ جمیل ، مولاناحافظ حسین احمد صدیقی،مولانا عزیز الرحمن ہزاروی ، مولانا عبداللہ ہزاری، مولانا مولابخش اعوان ، مفتی نادر جان ، مولانا آفتاب الحق ، مولانا صابرالرحمن ، مولانا عبدالحمید تونسوی ، مولانا عبدالقیوم ، مولانا عبیداللہ وحید ، مولانا نظام الدین نظامی ، مولانا احمد شیر ، مولانا عبدالکبیر ، مولانا منظوراحمد ، مولانا خواجہ اسلام ، مولانا رشید احمد سواتی ،مولانا محمد جہان یعقوب ، مولانا عزیز الحق ،مولانا محمد حکیم ،مولانا مفتی محمد الیاس ، مولانا انصر محمود، مولانا عبدالبصیر ، مولانا عبدالمتین ،مفتی نوید انور ،جبکہ شعبہ غیر ملکی کے اساتذہ مولانا عطاء اللہ عارف، مولانا نور الامین ، مولانا عبدالرزاق ، مولانا عبیدالرحمن روٴفی، مفتی عبدالرحمن سمیت دیگر اساتذہ اکرام نے شرکت کی اجلاس میں ختم بخاری بنین وبنات کی تیاریوں کے حوالے سے انتظامات کیلئے خصوصی کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں جو جلد رئیس الجامعہ کو رپورٹ پیش کرنے کی مجاز ہوں گی اور یہ اعلان کیاگیا کہ بنات کی ختم بخاری شریف کی تقریب 17اپریل کو ہوگی اور بین کی تقریب استحکام مدارس دینہ وپاکستان کے عنوان سے 24اپریل کو ہوگی۔
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
زرداری پی ٹی آئی ،ہمارے درمیان مفاہمت کا کردار ادا کرنا چاہیں تو خوش آمدید کہیں گے ‘ رانا تنویر حسین
-
مریم نواز کے پولیس یونیفارم پہننے کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پرسماعت بغیر کارروائی ملتوی
-
ہمیشہ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ہوں ، کوئی ڈیل نہ ہی کریں گے‘ خدیجہ شاہ
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.