سانحہ گلشن اقبال کو پندرہ روز گزرنے کے باوجود پولیس اورانتظامیہ نے سکیورٹی خدشات کے باعث اتوار بازارنہ لگنے دئیے
مرد و خواتین دکانداروں کا احتجاجی مظاہرہ ،مسلسل دو اتواروں سے کاروبار بند ہونے سے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑ گئے ہیں شہری اتوار بازار بند ہونے کی وجہ سے خالی ہاتھ واپس لوٹ گئے، کمشنر نے سکیورٹی کے لئے حکومت سے 16کروڑ روپے مانگ لئے‘ ذرائع
اتوار 10 اپریل 2016 16:35
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 اپریل۔2016ء) سانحہ گلشن اقبال پارک کو پندرہ روز گزرنے کے باوجود سکیورٹی خدشات کے باعث دکانداروں کو اتوار بازاروں میں سٹالز لگانے کی اجازت نہ مل سکی ،مرد و خواتین دکانداروں نے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ مسلسل دو اتواروں سے کاروبار بند ہونے سے انکے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑ گئے ہیں، کمشنر لاہور ڈویژن نے سکیورٹی انتظامات کیلئے 16کروڑ روپے مانگ لئے ۔
تفصیلات کے مطابق سانحہ گلشن اقبال پارک کے بعد پولیس اور ضلعی انتظامیہ کی طرف سے سکیورٹی خدشات کے پیش نظر اتوار بازار وں کے حوالے سے کوئی واضح پالیسی سامنے نہیں آ سکی ۔ گزشتہ روز بھی دکاندار اپنے سامان کے ہمراہ اتوار بازاروں میں پہنچے لیکن انہیں سٹالز لگانے سے روکدیا گیا۔(جاری ہے)
دکانداروں کا کہنا ہے کہ وہ منڈی سے ہزاروں روپے کا سامان خرید کر لائے ہیں اور اس میں بیشتر سبزیاں اور پھل ہیں جو خراب ہو جائیں گے تاہم پولیس اور انتظامیہ نے انہیں سٹالز لگانے سے سختی سے روکدیا ۔
راوی ٹاؤن میں مرد وخواتین دکانداروں نے احتجاجی مظاہرہ کیا او رحکومت سے سکیورٹی انتظامات کر کے فوری بازار کھولنے کا مطالبہ کیا ۔ مختلف علاقوں سے شہری خریداری کرنے کے لئے اتوار بازاروں میں پہنچے تاہم انہیں سستے بازار نہ لگنے کی وجہ سے مایوس واپس لوٹنا پڑا ۔گزشتہ روز وزیر خوراک پنجاب نے شادمان اتوار بازار کا دورہ کیا اور سکیورٹی کے انتظامات کا جائزہ لیا ۔مزید بتایا گیا ہے کہ کمشنر لاہور ڈویژن نے سکیورٹی انتظامات کے تناظر میں حکومت سے 16کروڑ روپے مانگ لئے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ آفس میں پانچ گھنٹے طویل اجلاس، 33 سپیشل پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی زیر صدارت اجلاس، 33 سپیشل پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ
-
سابق گورنرعمرسرفرازچیمہ کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع نہ کرنے کے خلاف کیس میں سماعت ملتوی
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت پاکستان پیپلز پارٹی لاڑکانہ ڈویژن کا اجلاس
-
وزیر اعلی پنجاب کی زیر صدارت سی بی ڈی اتھارٹی کے پراجیکٹس سے متعلق اجلاس، آئی ٹی سٹی میں سلیکون کلسٹر پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا
-
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جنرل کونسل کا اجلاس 28 مئی کو ہو گا، مریم اورنگزیب
-
او آئی سی میں غزہ میں جاری مظالم ، مسئلہ کشمیراوراسلامو فوبیا پر آواز اٹھانا ہمارا ایجنڈا تھا،نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ کی پریس کانفرنس
-
سوشل میڈیا پر حکومت مخالف مہم چلانے پر یو کے پلٹ شخص گرفتار
-
پاسپورٹ کی فاسٹ ٹریک فیس میں اضافہ کردیا گیا
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے وعدہ پورا کردیا
-
اپریل میں بارشوں کا 41 سال پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا
-
پاسپورٹ کی فاسٹ ٹریک کیٹیگری کی فیسوں میں اضافہ کردیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.