لاہور، مہندی کی تقریب میں اندھی گولی لگنے سے 7 سالہ بچہ جاں بحق
پیر 11 اپریل 2016 11:30
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 اپریل۔2016ء ) لاہور میں مہندی کی تقریب میں اندھی گولی لگنے سے سات سالہ بچہ جاں بحق ہو گیا۔ بچے کی لاش مردہ خانے منتقل کرنے پر پولیس اور بچے کے ورثا میں ہاتھا پائی اور تلخ کلامی بھی ہوئی۔
(جاری ہے)
بلال گنج کے علاقے ملک پارک میں سات سالہ واصف اپنے گھر میں ہونے والی شادی کی تقریب میں موجود تھا کہ اچانک نامعلوم سمت سے آنے والی اندھی گولی واصف کو جا لگی۔
واصف کے والدین نے اسے شدید زخمی حالت میں میو ہسپتال منتقل کیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے وہ دم توڑ گیا۔ پولیس نے واصف کی لاش پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کرنے کی کوشش کی تو واصف کے والدین اور لواحقین نے لاش منتقل کرنے سے انکار کر دیا۔ جس پر پولیس اور واصف کے رشتہ داروں کے درمیان ہاتھا پائی بھی ہوئی بعد ازاں پولیس نے لاش مردہ خانے منتقل کر دی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بھارت اور پاکستان ایک دن آزاد ہوئے آج وہ سپرپاور بننے کے خواب دیکھ رہا ہے اور ہم دیوالیہ پن کا شکار ہیں
-
گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی
-
خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کلین سوئپ کرنے میں کامیاب
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
غزہ میں مستقل امن قائم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ، شہبازشریف
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.