پروفیسرڈاکٹرخالد محمود بیمار انسانیت کے مسیحا ہیں،محمداکرام
ثنااللہ ناگرہ منگل 12 اپریل 2016 17:21
لاہور ( اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔12اپریل۔2016ء): الائیڈ ہیلتھ پروفیشنل آرگنائزیشن لاہورجنرل ہسپتال کے سیکرٹری اطلاعات محمداکرام نے کہا ہے کہ لاہورجنرل ہسپتال کے پرنسپل پروفیسرڈاکٹرخالد محمود بیمار انسانیت کے مسیحا ،ان کی گرانقدرخدمات کوقومی سطح پرسراہاجائے ۔ان کی نیک نیتی اور دوررس اصلاحات کے نتیجہ میں لاہورجنرل ہسپتال مریض دوست اورمثالی ادارہ بن گیا۔
ایمرجنسی اورآؤٹ ڈورسمیت لاہورجنرل ہسپتال کے مختلف شعبہ جات میں آنیوالے مریضوں کو علاج کی بروقت اور جدید سہولیات فراہم کی جاتی ہیں ۔ پرنسپل پروفیسرڈاکٹرخالد محمودبہترین منتظم ہیں ،ان کی انتظامی اورقائدانہ صلاحیتوں کی بدولت لاہورجنرل ہسپتال کے ڈاکٹرز سمیت دوسرے سٹاف کی کارکردگی میں نمایاں بہتری آئی ہے ۔(جاری ہے)
لاہورجنرل ہسپتال میں ڈسپلن پرکمپرومائزنہ کرنے اورصفائی کے نظام کواپ گریڈکرنے کاکریڈٹ پرنسپل پروفیسرڈاکٹرخالد محمود کوجاتا ہے۔
پرنسپل پروفیسرڈاکٹرخالد محمودانتہائی خلوص اورصادق جذبوں سے بیمار انسانیت کی انتھک خدمت کررہے ہیں ،انہیں پاکستان کے اعلیٰ ترین سول اعزازسے نوازاجائے ۔وہ ایک اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کررہے تھے ،اجلاس میں پرنسپل پروفیسرڈاکٹرخالد محمود کی اصلاحات پراظہاراعتماد کیلئے متفقہ طورپر ایک قراردادپاس کی گئی ۔محمداکرام نے مزید کہا کہ پرنسپل پروفیسرڈاکٹرخالد محمودکی الائیڈ ہیلتھ پروفیشنل سٹاف کے ساتھ خصوصی شفقت کے نتیجہ میں ہم مزیدکمٹمنٹ کے ساتھ کام کررہے ہیں ۔پرنسپل پروفیسرڈاکٹرخالد محمودجہاں کسی سٹاف کی نااہلی پراس سے بازپرس کرتے ہیں وہاں وہ قابل اہلکاروں کی بھرپورحوصلہ افزائی بھی کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پرنسپل پروفیسرڈاکٹرخالد محمودنے لاہورجنرل ہسپتال کی کایاپلٹ دی ہے۔مزید مقامی خبریں
-
ضلع جہلم میں حکومت پنجاب کی ترجیحات کے مطابق عوام کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کر میری ذمہ داری ہے جسے میں پورا کروں گی، ڈی سی جہلم
-
رہنما مسلم لیگ ق خواجہ رمیض حسن کی والدہ انتقال کر گئی
-
نجکاری سے گردشی قرضوں سے نجات مل سکتی ہے، سی ای او کے۔ الیکٹرک
-
جہلم پولیس کا ڈکیت گینگ کے ملزمان کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن جاری،02ملزمان گرفتار وارداتوں میں استعمال ہونے والا ناجائز اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد
-
ضمنی انتخابات میں کامیابی گجرات کے عوام کی چوہدری شجاعت حسین سے والہانہ محبت اور اعتماد کا عملی ثبوت ہے۔ خواجہ رمیض حسن
-
صوبائی محتسب پنجاب کی ہدایت پر مختلف صوبائی محکموں نے 13درخواست گزار افراد کے زیر التواء 1کروڑ 36لاکھ سے زائد کے واجبات ادا کر دیئے
-
روٹی کی قیمت میں کمی کے احکامات کو پوری طرح نافذ کروائیں گے تندور مالکان قیمت اور وزن کا خیال رکھیں ورنہ سخت قانونی کاروائی کیلئے تیار رہیں ڈی سی جہلم کی مختلف تندور وں کی چیکنگ کے دوران وارننگ
-
پنجاب بھر میں صحت کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کیلئے اربوں روپے خرچ کئے جارہے ہیں، سیکرٹری صحت پنجاب علی جان خان
-
نانبائی ایسوسی ایشن کو سرکاری ریٹ پر روٹی نان کی فروخت یقینی بنانا ہو گا، عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہم سب کی زمہ داری ہے، ڈپٹی کمشنر جہلم
-
عید الفطر کے بعد بھی پرائس کنٹرول کا کام تیزی سے جاری رکھا جائے تاکہ عوام کو خود ساختہ مہنگائی سے بچایا جا سکے ، ڈپٹی کمشنر جہلم
-
بلوچستان پاکستان کا مستقبل اور گوادر معیشت کے سفر میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ خواجہ رمیض حسن
-
HBK کے تعاون سے پشاور پریس کلب رمضان سپورٹس گالا اختتام پزیر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.