بچوں کو تعلیم دے کر پاکستان کو اعلی تعلیم یافتہ اور بااعتماد قیادت مہیا کی جا سکتی ہے‘ میاں عطا محمد مانیکا
قائداعظم نے طالب علموں کوپاکستان کا مستقبل کہا ہے،اسی اہمیت کے پیش نظر حکومت تعلیم پر خصوصی توجہ دے رہی ہے‘ وزیر اوقاف و مذہبی امور
منگل 12 اپریل 2016 23:04
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 اپریل۔2016ء) صوبائی وزیر اوقاف ومذہبی امور میاں عطا محمد مانیکا نے کہا ہے کہ آج کے بچے کل کے رہنما ہیں۔ان بچوں کو تعلیم دے کر پاکستان کو اعلی تعلیم یافتہ اور بااعتماد قیادت مہیا کی جا سکتی ہے۔ قائداعظم نے طالب علموں کوپاکستان کا مستقبل کہا ہے،اسی اہمیت کے پیش نظر حکومت تعلیم پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک نجی ادارے تخلیقات پاکستان کے زیر اہتمام الحمرا ہال میں منعقدہ بچوں کا انعام گھر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ادارے کے چیئرمین یونس عزیز ملک،منتظم اعلی جاوید آفرید کے علاوہ اساتذہ ،والدین اور بچوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔صوبائی وزیر نے کہا کہ ادارہ تخلیقات پاکستان کا واحد ادارہ ہے جو پاکستان میں نا صرف بچوں کی فلاح وبہبود کے حوالے سے مثالی کردار ادا کررہا ہے بلکہ نادار اور معذور بچوں کی تعلیم پر مالی مدد فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ تفریح طبع کے لئے بچوں کا انعام گھرپروگرام ہر سال پیش کرتا ہے جو اچھی اور صحت مند تفریح ہے۔(جاری ہے)
مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.