وزیر اعظم کی شاہ خرچیوں کی تفصیلات سامنے آگئیں
بدھ 13 اپریل 2016 15:09
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔13 اپریل۔2016ء) نواز شریف حکومت کی شاہ خرچیوں کی مزید تفصیلات سامنے آ گئی ہیں ۔ وزارت خزانہ کی سرکاری دستاویزات کے مطابق نواز حکومت نے وفاقی پارلیمانی سیکرٹریوں کے لئے 20 عدد 1300 سی سی لگثرری گاڑیاں خرید لی ہیں جن پر مجموعی طور پر 37 ملین روپے کے اخراجات غریب قوم نے برداشت کرنے ہیں ۔
(جاری ہے)
نواز شریف نے صدر ممنون حسین کو سیکورٹی فراہم کرنے کے لئے 37 کروڑ روپے کی لاگت سے سیکورٹی ٹیکنیکل اشیاء کی خریداری کی ہے جبکہ ان اشیاء کی خریداری پر اٹھنے والے ٹیکسوں کی مد میں وزارت خزانہ نے کروڑوں روپے ریلیز کر دیئے تھے دستاویزات کے مطابق نواز حکومت نے وزیر اعظم سیکرٹریٹ کے لئے بھی 15کروڑ روپے کی لاگت سے 10 ٹویوٹا لینڈ کروزر خریدی ہیں ۔
ریکارڈ کے مطابق آرمی پبلک سکول کے شہید بچوں کے ورثاء کے نام پر صرف 86.6 ملین جاری کئے گئے ۔ رپورٹ کے مطابق سویلین سیکیورٹی ایجنسی کے لئے ٹیکنیکل اوزاروں کی خریداری پر 26 کروڑ کے اخراجات کئے ہیں وزیر اعظم نے وزراء کو ایڈہاک ریلیف کے نام پر 4 ملین دیئے ہیں جبکہ اپنے ایک مشیر کو 3 لاکھ 80 ہزار روپے اپنے ایک چہیتے سپیشل اسسٹنٹ کو 6 لاکھ 80 ہزار روپے قومی خزانہ سے مفت میں فراہم کر دیئے ہیں ۔مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.