ملک میں سرمایہ کاری کا جمود ٹوٹ گیا ہے، دنیا کے تمام خطوں سے سرمایہ کار پاکستان کا رخ کر رہے ہیں،پاکستان میں کاروبار کرنے والوں کو تمام سہولیات فراہم کریں گے ،ملک میں دہشت گردی اور توانائی کے بحرانوں پر کافی حد تک قابو پا لیا گیا، 2018 میں توانائی کے بحران کا بھی مکمل خاتمہ ہو جائے گا
وفاقی وزیر تجار ت انجینئر خرم دستگیر خان کا پاک نورڈک بزنس فورم سے خطاب
بدھ 13 اپریل 2016 16:37
اسلام آباد ۔ 13 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔13 اپریل۔2016ء) وفاقی وزیر تجار ت انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کا جمود ٹوٹ گیا ہے اور دنیا کے تمام خطوں سے سرمایہ کار پاکستان کا رخ کر رہے ہیں،پاکستان میں کاروبار کرنے والوں کو تمام سہولیات فراہم کریں گے ،ملک میں دہشت گردی اور توانائی کے بحرانوں پر کافی حد تک قابو پا لیا گیا ہے، دہشت گردی کے واقعات میں ستر فیصد تک کمی واقع ہوئی ہے ،پاکستانی عوام حکومت اور فوج کے ذریعے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے کوشاں ہیں،2018 میں توانائی کے بحران کا بھی مکمل خاتمہ ہو جائے گا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاک نورڈک بزنس فورم کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔
انھوں نے کہا کہ پاکستان سے دنیا کی کے سرمایہ کاروں اور بزنس کمیونٹی کیلئے پانچ مثبت خبریں ہیں اور وہ یہ ہیں کہ پاکستان میں امن قائم ہوا ہے، حکومت کی کامیاب معاشی پالیسیوں کی بدولت ملک میں مالی استحکام آیا ہے جس کا اعتراف دنیا کے بڑے مالی ادارے بھی کر چکے ہیں، توانائی کے بحران پر بڑی حد تک قابو پا لیا گیا ہے جس سے ملک میں صنعتوں کو توانائی میسر ہوگی،پاکستان کا دنیا سے ہر سطح پر رابطہ بحال ہونا شروع ہو گیا ہے جو گزشتہ دہائی میں دہشت گردی اور اس سے پیدا شدہ مسائل کی وجہ سے تعطل کا شکا ر تھااور پاکستانی قوم دہشت گردی کے اس بد ترین دور سے ایک نئے عزم کے ساتھ مضبوط قوم بن کر ابھری ہے ۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
-
جب تک پنجاب حکومت گندم نہیں خریدے گی مسئلہ حل نہیں ہوسکتا
-
چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی مزارقائد پرحاضری ، فاتحہ خوانی ،تاثرات قلمبند کئے
-
چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے 5 دن میں 46 کیسز نمٹا دیے
-
ساڑھے 7 ہزار پیف پارٹنر سکولز بند ہونے کا خدشہ
-
وزیرستان میں تعینات سیشن جج شاکر اللہ مروت کو نامعلوم افراد نے اغواء کرلیا
-
اسٹیبلیشمنٹ سے بات ہو گی تو صرف اس لیے کہ اسٹیبلیشمنٹ اپنے آئینی کردار سے باہر نہ نکلے
-
سیاسی مذاکرات کا دروازہ بند کرکے سِول ملٹری اسٹیبلشمنٹ کو طاقتور بنایا جارہا ہے
-
امریکہ کے بعد فرانسیسی یونیورسٹی میں بھی فلسطینیوں کی حمایت میں احتجاج
-
غزہ میں امداد پہنچانے کے لیے برطانوی فوج خدمات فراہم کر سکتی ہے، رپورٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.