ایف پی سی سی آئی کی حکومت کو ملک میں تجارت اور کاروباری سرگرمیوں کو آسان بنانے کی تجویز
بدھ 13 اپریل 2016 16:42
اسلام آباد ۔ 13 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔13 اپریل۔2016ء) فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) نے حکومت کو تجویز دی ہے کہ ملک میں تجارت اور کاروباری سرگرمیوں کو آسان بنایا جائے تا کہ سرمایہ کاری اور معاشی ترقی کو فروغ ملے۔
(جاری ہے)
یہاں جاری بیان کے مطابق چیمبر نے حکومت کو تجویز دیتے ہوئے کہا کہ تمام شعبوں میں بامقصد اصلاحات لائی جائیں، ٹیکسوں کی بنیاد کو وسیع کیا جائے، فوری طور پر برآمدی تاجروں کو ریفنڈ ادا کیا جائے، روزگار اور آمدن میں اضافہ کے لئے نئی صنعتوں کو سہولیات دی جائیں۔
ایف پی سی سی آئی کی جانب سے وزیر خزانہ کو یہ تجاویز چیمبر کے وفد کی ملاقات کے دوران د دی گئیں ۔ وفد نے حکومت کی طرف سے ٹیکسوں کے حصول میں 19.7فیصد اضافہ کو سراہتے ہوئے کہا کہ ٹیکس نیٹ کو بڑھانے کے لئے مزید اقدامات اٹھائے جائیں۔ ایف پی سی سی آئی کے وفد میں سینئر نائب صدر ایف پی سی سی آئی شیخ خالد، سی ای او، ٹی ڈی اے پی، ایس ایم منیر، چیئرمین یونائیٹڈ بزنس گروپ (یو بی جی) افتخار علی ملک ، زبیر طفیل، نائب صدر ظفر بختاوری، گلزار فیروز، ملک سہیل حسین شامل تھے۔مزید تجارتی خبریں
-
مرکزی بینک نے شرح سود برقراررکھ کرکاروباری برادری کومایوس کیا ہے،میاں زاہد حسین
-
برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو کمی
-
ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11روپے 88پیسے کی کمی
-
انٹربینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر سستا
-
سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان
-
ایس ای سی پی اوربلوچستان کے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط
-
ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11 روپے 88 پیسے کی کمی
-
اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 828ملین ایس ڈی آر( 1.1ارب ڈالر)موصول
-
کراچی میں اسٹریٹ کرائمز کے خاتمے کے لیئے ہنگامی بنیادوں پر کام کر نا ہوگا، ایازمیمن
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 298 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 71 ہزار993پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
-
برائلر گوشت کی قیمت میں17روپے کلو کمی
-
پاکستان میں موبائل فون کی درآمد میں بڑا اضافہ ہوگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.