چھت گرنے سے جاں بحق ماں ،4بچوں کو نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد سپرد خاک کر دیا گیا ، وزیر اعلیٰ کا 25لاکھ مالی امداد کا اعلان
جمعہ 15 اپریل 2016 16:35
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 اپریل۔2016ء) لاہور کے علاقہ شیرانوالہ گیٹ میں خستہ حال مکان کی چھت گرنے سے جاں بحق ہونے والی ماں اور 4بچوں کو نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ، عزیز و اقارب اور اہل محلہ پر سوگ کی کیفیت طاری ،نماز جنازہ میں جاں بحق ہونیوالے بچوں کے ساتھی طلباء سمیت ہزاروں افراد شریک ہوئے جبکہ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے ورثاء کے لئے 25لاکھ روپے مالی امداد کا اعلان کر دیا ۔
تفصیلات کے مطابق جمعرات کی شب شیرانوالہ گیٹ کے محلہ فاروق گنج میں ایک بوسیدہ عمارت کی چھت اپنے ہی مکینوں پر موت بن کر گر پڑی جس کے نتیجے میں 38سالہ ارم ، اس کی بیٹی 11سالہ نمرہ اور 3بیٹے 12سالہ عمیر ، 8سالہ شایان اور 5سالہ عبدالرحمن جاں بحق ہو گئے جبکہ بچوں کا باپ محمد زبیر واحد شخص ہے جو زندہ بچ سکا وہ اس وقت گھر میں موجود نہ تھا ۔(جاری ہے)
جمعہ کے روز جاں بحق ماں اور چار بچوں کی میتیں گھر سے اٹھیں تو کہرام مچ گیا ۔
جاں بحق ماں اور اسکے بچوں کی نماز جنازہ قریبی گراؤنڈ میں ادا کی گئی جس میں جاں بحق بچوں کے ساتھی طلباء ، عزیز و اقارب سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی ۔ نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد مقتولین کو مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر د یا گیا ۔ننھے ہاتھ دعا کے لئے اٹھے تو وہاں موجود لوگ افسردگی کی تصویر بن گئے ۔غم سے نڈھال بچوں کے باپ محمد زبیر کا کہنا تھا کہ چند دن پہلے آنے والا زلزلہ حادثے کا سبب بنا ہے ، اسے خستہ حال مکان کی مرمت کیلئے مہلت ہی نہیں مل سکی ۔دوسری جانب وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے چھت گرنے کے نتیجے میں ماں اور چار بچوں کی ہلاکت پر انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ۔ وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے جاں بحق افراد کے لواحقین کیلئے 25روپے مالی امداد کا اعلان کیا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.