100 بستروں پر مشتمل زچہ و بچہ اینڈ چائلڈ ہیلتھ کیئر سنٹر سٹیٹ آف دی آرٹ اور محنت کشوں کیلئے حکومت پنجاب کا تحفہ ہے‘ راجہ اشفاق سرور
جمعہ 15 اپریل 2016 16:57
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 اپریل۔2016ء) صوبائی وزیر محنت وانسانی وسائل راجہ اشفاق سرور نے کہا ہے کہ صنعتی کارکنوں، مزدوروں اوراُن کے اہل خانہ کو علاج معالجے کی جدید سہولیات کی فراہمی حکومت پنجاب کا مشن ہے، ادارہ پنجاب ایمپلائز سوشل سیکورٹی کے زیر انتظام فیصل آباد میں 100 بستروں پر مشتمل زچہ و بچہ اینڈ چائلڈ ہیلتھ کیئر سنٹر میں آؤٹ ڈور اور مرض کی تشخیص کی سہولیات کا آغاز ہو چکا ہے، یہ سنٹر جدید سہولیات سے مزین سٹیٹ آف دی آرٹ علاج گاہ اور فیصل آباد کے مزدور وں اور اُن کے اہل خانہ کے لئے پنجاب حکومت کا شاندار تحفہ ہے۔
جہاں زچہ و بچہ کے لئے 2 نئی ایمبولینس ،10 بستروں پر مشتمل ائرکنڈیشنڈ ایمرجنسی وارڈ، میجر گانئی آپریشن سنٹر ، لیبارٹری ، فارمیسی، فیملی پلاننگ ، نیونا ٹولوجی، اینٹینٹل روم، جدید الٹرا ساؤنڈ و دیگر سہولیات مفت فراہم کی جارہی ہیں۔(جاری ہے)
انہوں نے یہ بات سوشل سیکورٹی ہیڈآفس میں اس حوالے سے منعقدہ جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ سیکرٹری لیبر نوازش علی کھوکھر، کمشنر سوشل سیکورٹی منصور قادر ، ڈائریکٹر میڈیکل ناصر جمال پاشا، ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ نوید کھوکھر، ایم ایس فیصل آباد ڈاکٹر محمد یونس، ڈائریکٹر آرٹیٹکچر رانا عتیق، ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز ڈاکٹر اویس و دیگر متعلقہ افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔
اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے ڈائریکٹر میڈیکل ناصر جمال پاشا نے کہا کہ سوشل سیکورٹی کا زچہ بچہ سنٹر فیصل آباد میں گائنی کے حوالے جدید سہولیات پر مبنی ڈی ایچ کیو ہسپتال کے بعد دوسرا بڑا طبی مرکز ہے۔ جہاں روزانہ کی بنیاد پر 100 سے زائد آؤٹ ڈور مریض ، 50 سے زائد الٹرا ساؤنڈ اور 40 سے زائد لیبارٹری ٹیسٹ کی سہولیات فراہم کی جارہی ہے۔ اس کے علاوہ جدید اور آرادم دہ انتظار گاہ ، چائلڈ سپیشلسٹ شعبہ، سٹور روم ، سی سی ٹی و ی کیمرے، واٹر ڈسپنسر اور انٹر ونیٹ و کمپیوٹر سہولیات بھی اس سنٹر میں فراہم کی گئیں ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ کہ سنٹر کے ماحول کو خوشگوار اور مریض دوست بنانے کے لئے خوبصورت پھولدار پودے، لینڈ سکینگ اور فوارے بھی نصب کئے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ سنٹر کے سٹاف کی استعداد کار میں اضافے کے لئے کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز سے پوسٹ گریجویٹ ٹریننگ بھی فراہم کی جائے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار او آئی سی کے اجلاس میں شریک رہنمائوں اور وزرائے خارجہ سے دو طرفہ ملاقاتیں کریں گے، ترجمان دفتر خارجہ
-
ترقی پذیر ایشیائی ممالک میں 2050 تک 60 سال سے زائد عمر والوں کی تعداد 1.2 ارب ہوجائیگی
-
بلوچستان کے ضلع دکی میں دو بم دھماکوں میں ایک شخص ہلاک اور سی ٹی ڈی کے دو اہلکاروں سمیت 18افراد زخمی
-
حکومت سی پیک فیز ٹو کا آغاز جلد شروع کرنے کے لئے پرعزم ہے، احسن اقبال
-
سرکاری ہسپتالوں کے حالات انشاء اللہ بتدریج بہتر ہو جائیں گے‘ خواجہ سلمان رفیق
-
محمودخان اچکزئی نے غیر قانونی قبضے کے الزامات پر نگران وزیر اطلاعات اور ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کو 20 ارب روپے ہرجانے کا نوٹس بھجوادیا
-
بانی پی ٹی آئی نے نئی نیب انکوائری میں طلبی کا نوٹس چیلنج کردیا
-
علی امین گنڈا پور کے خلاف غیر قانونی اسلحہ و شراب برآمدگی کیس کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی
-
آئندہ مالی سال میں وزیراعلی کے ترجیحی منصوبوں کیلئے 245 ارب مختص کرنے کا پلان
-
وزیراعظم شہباز شریف کا دورہ سعودی عرب انتہائی کامیاب رہا ، ورلڈ اکنامک فورم میں غزہ بارے ان کے موقف کو بھرپور پذیرائی ملی، ڈیجیٹل حقوق کا تحفظ ضروری ہے، دیہی معیشت میں کسانوں کا بڑا حصہ ہے، ..
-
رانا ثنا اللہ کی بطور مشیر وزیراعظم تقرری کا نوٹی فکیشن جاری
-
پاکستان کے معاشی بحران کا دلدل دن بہ دن سنگین ہوتا جارہا ہے، اعظم نذیر تارڑ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.