وزیراعظم سیالکوٹ اور لاہور موٹر وے کا جلد سنگ بنیاد رکھیں گے،11ارب روپے کی لاگت سے سیالکوٹ رنگ روڈ کی تعمیر جاری ہے‘ سیالکوٹ میں 550 بستروں کا جدید ہسپتال تعمیر کیا جائیگا‘ مسلم لیگ (ن) کی حکومت عوام کی فلاح و بہبود پر یقین رکھتی ہے
وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کا خواجہ محمد صفدر میڈیکل کالج کی تقریب سے خطاب
ہفتہ 16 اپریل 2016 13:45
سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16 اپریل۔2016ء) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ 11ارب روپے کی لاگت سے سیالکوٹ رنگ روڈ کی تعمیر جاری ہے‘ سیالکوٹ میں 550 بستروں کا جدید ہسپتال تعمیر کیا جائیگا‘ مسلم لیگ (ن) کی حکومت عوام کی فلاح و بہبود پر یقین رکھتی ہے‘ وزیراعظم نواز شریف سیالکوٹ اور لاہور موٹر وے کا جلد سنگ بنیاد رکھیں گے۔
ہفتہ کو خواجہ محمد صفدر میڈیکل کالج کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فارغ التحصیل ہونے والے طلباء کو مبارکباد پیش کرتا ہوں طلبہ نے زندگی کا اہم سنگ میل حاصل کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صفدر میڈیکل کالج کا سہرا وزیراعلیٰ پنجاب کے سر ہے پنجاب میں میڈیکل کالج وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق چل رہے ہیں۔(جاری ہے)
سیالکوٹ میں میڈیکل کالج کا قیام شہریوں کا دیرینہ مطالبہ تھا۔
خواجہ محمد آصف نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف سیالکوٹ ‘ لاہور موٹر وے کا جلد سنگ بنیاد رکھیں گے۔ گوجرانوالہ‘ پسرور‘ سیالکوٹ اور وزیر آباد روڈ پر کام جاری ہے۔ ہیڈ مرالہ میں انجینئرنگ کا سنٹر آف ایکسی لینس قائم کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ انجینئرنگ کے شعبے میں گریجویٹ‘ پوسٹ گریجویٹ طلبہ کو تعلیم کی سہولت دیں گے گیارہ ارب روپے کی لاگت سے سیالکوٹ رنگ روڈ کی تمیر جاری ہے مزید تمام ممکن سہولیات سیالکوٹ کے شہریوں کو فراہم کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم سیالکوٹ شہر کی تقدیر بدلنا چاہتے ہیں عالمی سطح پر سیالکوٹ اہم شہر اور مصنوعات کے باعث اس کی پہچان ہے۔ سیالکوٹ ایئرپورٹ کے قیام میں چیمبر کا کلیدی کردار ہے۔ خواجہ آصف نے کہا کہ سیالکوٹ میں پانچ سو پچاس بستروں کا جدید ہسپتال تعمیر کروائیں گے مسلم لیگ (ن) کی حکومت عوام کی فلاح و بہبود پر یقین رکھتی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
اگر 9 مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.