اسرائیل دہشت گردی کی آڑ میں فلسطینی قائدین کو قتل کرنا چاہتا ہے، الشیخ رائد صلاح
ہفتہ 16 اپریل 2016 14:43
مقبوضہ بیت المقدس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 اپریل۔2016ء) مقبوضہ فلسطین میں اسلامی تحریک کے سربراہ ،بزرگ فلسطینی رہنما الشیخ راید صلاح نے الزام عائد کیا ہے کہ اسرائیل اپنے نام نہاد سیکیورٹی اداروں کی مدد سے دہشت گردی کی آڑ میں فلسطینی رہنماوٴں کو قتل کرنا چاہتا ہے۔شمال فلسطین میں یافا کے مقام پر اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے الشیخ راید صلاح نے کہا کہ مقبوضہ فلسطین میں سرگرم سماجی اور سیاسی رہنماء اسرائیل کے گلے میں کانٹے کی طرح کھٹکتے ہیں اور صہیونی ریاست دہشت گردی کی آڑ میں فلسطینی رہنماوٴں کو کچلنے کی سازش کررہا ہے۔
الشیخ راید صلاح نے کہا کہ اسرائیلی سیکیورٹی ادارے پاگل گائے کی طرح جنون کا شکار ہیں۔ مقبوضہ فلسطین میں مقامی فلسطینی آباد کے حقوق کیلئے آواز بلند کرنیوالے ہر فلسطینی کو نہ صرف شک کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے بلکہ ہر فلسطینی سرکردہ رہ نما کو کچلنے کی سازش کی جا رہی ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ اسرائیلی فوج اور دیگر سیکیورٹی اداروں کی جانب سے فلسطینی رہنماوٴں کے حوالے سے اختیار کردہ پالیسی نہایت خطرناک اور خوفناک ہے۔
اسرائیل اپنے ریاستی جبر کے ذریعے فلسطینیوں کی طاقت کچلنا چاہتا ہے مگر صہیونی دشمن کواس سازش میں کامیابی نہیں مل سکتی۔الشیخ راید صلاح نے فلسطینی شہریوں پر زور دیا کہ وہ قبلہ اول کے دفاع کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھیں اور اپنا زیادہ سے زیادہ وقت قبلہ اول کو دیں تاکہ مسجد اقصیٰ کو درپیش خطرات کا تدارک کیا جاسکے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
-
امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پرآگئی
-
تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد کرلیا گیا
-
بھارت،اسپتال میں بچے کی پیدائش کا بڑا بل، ماں نے بچہ فروخت کردیا
-
جاپان کے جزائر بونین میں 6.9 شدت کا زلزلہ
-
سید ندیم رضا سرور کو آسڑیلیا میں لانگ ٹائم سروس ایوارڈ دیا گیا
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
غزہ میں 37 ملین ٹن ملبے کا اندازہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے، اقوام متحدہ
-
بھارت ، خاتون کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہوکرپھیپھڑے میں چلا گیا
-
جنگ بندی تجاویز پر اسرائیلی ردعمل موصول ہوا ہے،حماس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.