چارسدہ، نستہ پولیس کا سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن ،27مشتبہ افراد گرفتار ، اسلحہ برآمد، مقدمات درج
ہفتہ 16 اپریل 2016 20:02
چارسدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 اپریل۔2016ء) نستہ میں پولیس نے سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کرتے ہوئے 27مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا ، گرفتار ملزمان میں ایک اشتہاری اور دو غیر ملکی بھی شامل ہیں، ملزمان سے 15پستول،6رائفل ،1کلوشنکوف ،سینکڑوں کارتوس برآمد کر کے مقدمات درج کر لئے گئے ہیں ۔
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سہیل خالد خان کی ہدایت پر ڈی ایس پی نذیر خان کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ نستہ تیمور سلیم خان نے بھاری پولیس نفری کے ہمراہ نستہ کے مختلف علاقوں میں جرائم پیشہ اور ملک دشمن عناصر کے خلاف سرچ اینڈ سٹرائیک اپریشن کیا جو کئی گھنٹے تک جاری رہا ۔
اپریشن کے دوران 27مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کیا گیا ۔ سرچ اپریشن کے دوران اشتہاری مجرم اور غیر ملکیوں کو بھی گرفتار کرکے ان سے تفتیش شروع کر دی گئی ۔ دوران اپریشن گرفتار افراد کے قبضہ سے 15پستول،6رائفل ،1کلوشنکوف اور سینکڑوں کارتوس بھی برآمد کئے گئے ۔ تھانہ نستہ کے ایس ایچ او تیمور سلیم خان نے اس حوالے سے میڈیاکو امن کی قیام اور جرائم پیشہ اور ملک دشمن عناصر کی بیخ کنی تک اپریشن جاری رہیگا۔ انہوں نے مزید کہاکہ عمائدین علاقہ نے سرچ اینڈ سڑائیک اپریشن میں کامیابی کو سراہا ۔مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.