چودھری پرویزالٰہی کا دور اقلیتوں کیلئے سنہری تھا، ڈاکٹر ڈیوڈ کی قیادت میں کنزرویٹو پارٹی کینیڈا کے وفد کی ملاقات
پارٹی کی تنظیم نو کر رہے ہیں اسلام اور قائداعظمؒ کے فرمان کے مطابق اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ کرتے رہیں گے‘ سابق نائب وزیراعظم
ہفتہ 16 اپریل 2016 20:52
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 اپریل۔2016ء) پاکستان مسلم لیگ کے سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی سے یہاں ان کی رہائش گاہ پر کینیڈا کی کنزرویٹو پارٹی کے وفد نے ڈاکٹر ڈیوڈ چالز کی سربراہی میں ملاقات کی۔ وفد میں لیڈر سرکل عبید چودھری اور نویل چودھری شامل تھے جبکہ اس موقع پر سابق ایم این اے میاں محمد منیر، سابق ایم پی اے انجینئر شہزاد الٰہی اور مسلم لیگ مینارٹی ونگ لاہور کے آرگنائزر ندیم شہزاد بھی موجود تھے۔
اس موقع پر ڈاکٹر ڈیوڈ چالز نے کہا کہ چودھری پرویزالٰہی کا دور بطور وزیراعلیٰ اقلیتوں کیلئے سنہری تھا، اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ اور ترجمانی صرف اور صرف مسلم لیگ کر رہی ہے، چودھری پرویزالٰہی کی حکومت کا چرچوں سمیت تعلیمی اداروں کی واپسی اور مالکانہ حقوق دینا قابل تحسین ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ چودھری شجاعت حسین نے بیرون ملک سے پاکستانیوں کی میتیں فری وطن لانے کا جو قانون بنایا تھا اس سے اوورسیز پاکستانیوں کو بہت فائدہ ہوا۔
چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ کے منشور میں یہ بات اولین ترجیح رکھتی ہے کہ اسلامی اصولوں اور قائداعظمؒ کے فرمان کے مطابق اقلیتوں کو حقوق دئیے جائیں اور انہیں مکمل تحفظ فراہم کیا جائے اسی لیے پہلی بار ہم نے پنجاب میں نا صرف ان کیلئے وزارت قائم کی بلکہ چرچوں اور اقلیتوں کی عبادت گاہوں کیلئے فنڈز مختص کیے، مالکانہ حقوق دئیے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ کی تنظیم نو کا عمل جاری ہے اس کیلئے کینیڈا میں بھی پارٹی کو مزید فعال بنایا جائے گا۔ کنزرویٹو پارٹی کے لیڈر سرکل ڈاکٹر ڈیوڈ چالز نے چودھری پرویزالٰہی کو دورۂ کینیڈا کی دعوت اور پارٹی کیلئے اپنی خدمات پیش کیں۔مزید اہم خبریں
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
-
ملک کے سرکاری زرمبادلہ ذخائر 8 ارب ڈالرز ہو گئے
-
آصف زرداری پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کی صدارت سے مستعفی
-
پاکستانی قونصلیٹ دوبئی کی جانب سے پاکستانی رضاکاروں کوتعریفی اسناد پیش کی گئیں
-
غیر ملکی کمپنیوں کا پی آئی اے کی خریداری میں عدم دلچسپی کا اظہار
-
امریکی خاتون کا قبول اسلام، چترال کے معروف پولو کھلاڑی سے شادی کرلی
-
آئی ایم ایف کیساتھ 6 تا 8 ارب ڈالر کے نئے پروگرام پر مذاکرات رواں ماہ ہونگے
-
الیکشن کمیشن نے ایم کیو ایم کی مخصوص نشست کے کیس پر فیصلہ محفوظ کرلیا
-
فضل الرحمان کیساتھ رابطے میں ہیں، فیصلہ سوچ سمجھ کر کرینگے، اسد قیصر
-
شزہ فاطمہ خواجہ سے رانا مشہود احمد خان کی ملاقات ، نوجوانوں کو پیشہ وارانہ اور ڈیجیٹل مہارتوں سے آراستہ کرنے کے حوالہ سے تفصیلی تبادلہ خیال
-
صدرمملکت آصف علی زرداری کا شیخ طہنون بن محمد النہیان کے انتقال پر اظہار افسوس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.