چائنہ کی کمپنیوں کے چیف ایگزیکیوٹوز اور نمائندگان پر مبنی وفد کی وزیر اعلیٰ سے ملاقات
کراچی سرکلر ریلوے اور ٹھٹھہ کے قریب نئے تعمیر کئے جانے والے شہر ذوالفقار آبادکے ترقیاتی منصوبوں میں سرمایہ کاری کرنے میں اپنی دلچسپی کا اظہار کیا
ہفتہ 16 اپریل 2016 22:18
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 اپریل۔2016ء) ہفتہ کو چائنہ کی سرکاری و نجی کمپنیوں کے چیف ایگزیکیوٹوز اور نمائندگان پر مبنی وفد نے وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے وزیر اعلیٰ ہاؤس میں ملاقات کی، اور انہوں نے کراچی سرکلر ریلوے اور ٹھٹھہ کے قریب نئے تعمیر کئے جانے والے شہر ذوالفقار آبادکے ترقیاتی منصوبوں میں سرمایہ کاری کرنے میں اپنی دلچسپی کا اظہار کیا ۔
چینی وفد کی سربراہی کرتے ہوئے ریاستی ریلوے کمپنی کے سی ای او(Mr. Vin) اور نجی کمپنی شنوا کے نمائندے (Mr. Jinbo) نے صوبہ سندھ میں موجود سرمائیکاری کے مواقع پر بات چیت کی اور انہوں نے کراچی سرکلر ریلوے اور ذوالفقار آباد کے ترقیاتی منصوبوں میں انفراسٹرکچر کے شعبے میں سرمایہ کاری میں اپنی دلچسپی کا اظہار کیا۔(جاری ہے)
اس موقع پر وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا کہ منصوبے پر کرائی جانے والی اسٹڈی کے مطابق کراچی سرکلر ریلوے 43کلومیٹرز کے علائقے کی توسیع رکھتا ہے اور 24 اسٹیشنوں کے حامل اس سہولت سے روزانہ 700000 مسافر مستفید ہونگے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس منصوبے میں سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع موجود ہیں ۔ انہوں نے صوبائی وزیر برائے ٹرانسپورٹ ممتاز جکھرانی اور سیکریٹری طٰحٰہ فاروقی کو ہدایات کی کہ وہ چینی وفد کے ساتھ پیر کو علیحدہ اجلاس رکھیں اور ان کو اس منصوبے اور شہر میں ٹرینوں کی طلب کے حوالے سے بریفنگ دیں۔ شنوا گروپ کے وفد نے بتایا کہ ان کی کمپنی شہروں کی ترقی، سڑکوں اور ہوائی اڈوں کی تعمیر میں مہارت رکھتی ہے۔ انہوں نے ٹھٹھ کے قریب سمندری ساحل پر تعمیر کئے جانے والے شہر ذوالفقارآباد میں اپنی سرمائیکاری کرنے میں دلچسپی کا اظہار کیا۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے ڈی جی ذوالفقار آباد کو ہدایات کی کہ وہ چینی وفد کے ساتھ پیر کو علیحدہ اجلاس رکھیں اور ان کو اس منصوبے میں سرمائیکاری کے مختلف آپشنز کے حوالے سے بریفنگ دیں۔ اجلاس میں سلیم مانڈوی والا ، صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ ممتاز جکھرانی، پرنسپل سیکریٹری علم الدین بلو، سیکریٹری ٹرانسپورٹ طحٰہ فاروقی، سندھ انویسٹمنٹ بورڈ کی چیئرپرسن ناہید میمن اور دیگرنے شرکت کی۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.