کوئی سیاسی پارٹی ساتھ دے یا نہ دے پاناما لیکس کے معاملے پر پی ٹی آئی شفاف تحقیقات کیلئے دباؤ برقرار رکھے گی ٗتحریک انصاف

اجلاس میں حکومت مخالف احتجاجی تحریک اور ائے ونڈ مارچ سمیت پر امن احتجاج کے مختلف آپشنز پر بھی غور کیا

پیر 18 اپریل 2016 21:15

کوئی سیاسی پارٹی ساتھ دے یا نہ دے پاناما لیکس کے معاملے پر پی ٹی آئی ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 اپریل۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ کوئی سیاسی پارٹی ساتھ دے یا نہ دے پاناما لیکس کے معاملے پر پی ٹی آئی شفاف تحقیقات کے لئے حکومت پر دباؤ برقرار رکھے گی ۔

(جاری ہے)

پیر کوعمران خان کی زیر صدارت تحریک انصاف کی اعلی قیادت کا اجلاس بنی گالا میں ہوا جس میں جہانگیر ترین،اسد عمر،نعیم الحق اور فیصل جاوید سمیت پارٹی رہنماؤں نے شرکت کی،اس موقع پر عمران خان کو یوم تاسیس کے موقع پر ہونے والے جلسے کی تیاریوں سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ہونے والی اب تک کی پیش رفت سے آگاہ کیا گیا۔

حکومت مخالف احتجاجی تحریک سمیت پر امن احتجاج کے مختلف آپشنز پر بھی غور اوریوم تاسیس کے جلسے کے لئے انتظامات پر عمران خان کو بریفنگ دی گئی ۔پاکستان تحریک انصاف کی اعلی قیادت کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ کوئی پارٹی ساتھ دے یا نہ دے پاناما لیکس کے معاملے پر پی ٹی آئی شفاف تحقیقات کے لئے حکومت پر دباؤ برقرار رکھے گی ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے مطابق اجلاس میں حکومت مخالف احتجاجی تحریک اور ائے ونڈ مارچ سمیت پر امن احتجاج کے مختلف آپشنز پر بھی غور کیا۔