سالار میرا کا 20 سالہ نوجوان گہری گھائی میں گرنے سے جاں بحق
پیر 18 اپریل 2016 22:16
ایبٹ آباد۔ 18 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔18 اپریل۔2016ء) یونین کونسل بانڈہ پیر خان کے گاؤں سالار میرا کا رہائشی 20 سالہ نوجوان پاؤں پھسلنے کے باعث گہری گھائی میں گرنے سے جاں بحق ہو گیا۔
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق بانڈہ پیر خان کے گاؤں سالار میرا کا رہائشی اورنگزیب خان کا بیٹا اور پرویز خان کا بھتیجا شاہد خان گھر جاتے ہوئے پاؤں پھسلنے کے باعث گہری گھائی میں جا گرا، مقامی لوگوں نے زخمی شاہد خان کو بروقت طبی امداد کیلئے ایوب میڈیکل کمپلیکس پہنچایا گیا مگر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے خالق حقیقی سے جا ملا۔
یاد رہے کہ سالا میرا اور ایوب میڈیکل کمپلیکس کا فاصلہ زیادہ ہونے اور سڑک پر ٹریفک کی زیادتی کی وجہ سے بروقت طبی امداد نہ ملنے کی وجہ سے شاہد خان جاں بحق ہوا۔ شاہد خان کو سوموار کی شام جنازہ شام کی ادائیگی کے بعد سپرد خاک کر دیا گیا۔ نماز جنازہ میں ہر مکاتب فکر کے ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ واضح رہے کہ قلندرآباد مانگل میں سرکاری ہسپتال نہ ہونے کی وجہ سے اکثر حادثات میں بروقت طبی امداد نہ ملنے کی وجہ سے اموات واقع ہو جاتی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.