خیبر بینک اور وزیر کا تنازع ‘ تحقیقاتی کمیٹی قائم کر دی گئی
منگل 19 اپریل 2016 14:39
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 اپریل۔2016ء) صوبہ خیبر پختونخوا کی حکومت نے صوبے کے مالیاتی ادارے بینک آف خیبر اور جماعت اسلامی سے تعلق رکھنے والے صوبائی وزیر مظفر سید کے درمیان اختلافات کے حل کیلئے پانچ رکنی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دیدی ہے۔اعلیٰ سرکاری ذرائع کے مطابق کمیٹی سینئر صوبائی وزیر برائے آبپاشی سکندر حیات خان شیرپاوٴ کی سربراہی میں قائم کی گئی ہے جس میں تین صوبائی وزراء شہرام خان ترکئی، شاہ فرمان اور امتیار شاہد کے علاوہ وزیراعلیٰ کے پرنسپل سیکرٹری بھی شامل ہیں۔
تحقیقاتی کمیٹی خیبر بینک کی انتظامیہ اور صوبائی وزیر سے ملاقاتوں کے بعد تین دن میں وزیراعلی کو اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔ادھر صوبائی حکومت میں شامل جماعت اسلامی نے خبردار کیا کہ اگر خیبر بینک کے منیجنگ ڈائریکٹر کو فوری طور پر ان کے عہدے سے فارغ نہیں کیا گیا تو ان کا حکومت میں رہنے کا کوئی اخلاقی باقی جواز نہیں رہے گا۔(جاری ہے)
خیبر پختونخوا کے وزیر خزانہ مظفر سید نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کی جماعت کی طرف سے وزیرِاعلی پرویز خٹک کو صاف الفاظ میں بتا دیا گیا کہ بینک کے ایم ڈی نے اپنے اختیارات سے تجاوز کیا ہے لہذا ان کو فوری طورپر ان کے عہدے سے ہٹایا جائے۔
مظفر سید کی طرف سے پشاور کے مقامی اخبارات میں ایک اشتہار جاری کیا گیا تھا جس میں خیبر بینک کے منیجنگ ڈایریکٹر شمس القیوم کی طرف سے ان پر لگائے جانے والے الزامات کی سختی سے تردید کی گئی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
اذلان شاہ ٹورنامنٹ کے ٹرائلز ختم ، 18 رکنی پاکستان ہاکی ٹیم کا اعلان
-
میری تنہائی
-
سیاسی معاملات کو درست کرنے تک مسائل حل نہیں ہوسکتے، شاہد خاقان عباسی
-
یورپی یونین کے بیس سے زیادہ رکن ممالک بجٹ خسارے کا شکار
-
اسحاق ڈار کو نائب وزیراعظم مقرر کر دیا گیا، نوٹیفکیشن جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.