کراچی ،اورنگی ٹاؤن میں تین بچوں کا قاتل گھریلو ملازم نکلا
بدھ 20 اپریل 2016 12:27
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔20 اپریل۔2016ء) کراچی کے علاقے مومن آباد میں 3 معصوم بچوں کا سفاک قاتل گرفتار کرلیا گیا، ملزم مقتولین کے والد کا ملازم ہے جبکہملزم کا کہنا ہے کہ بچوں کو طعنے دینے پر قتل کیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے مومن آباد میں تین بچوں کے قتل کا معمہ حل کرلیا گیا۔ مومن آباد پولیس نے کارروائی کرکے بچوں کو قتل کرنے والا 18 سالہ ملزم حسنین گرفتار کرلیا ہے۔
پولیس کے مطابق ملزم نے واردات کا اعتراف کرلیا ہے۔(جاری ہے)
ملزم کا کہنا ہے کہ بچوں کو طعنے دینے اور مذاق اڑانے پر قتل کیا۔ ملزم نے تینوں بچوں کے منہ پر تکیہ رکھ کر بچوں کو موت کی نیند سلا دیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم مقتولین کے والد شریف الدین کے پکوان ہاؤس کا ملازم ہے جو دماغی مریض لگتا ہے۔ ملزم حسنین کے قبضے سے 3 ہزار روپے برآمد کرلیے گئے ہیں جبکہ اہل خانہ نے الزام عائد کیا تھا کہ ملزم نے تینوں بچوں کو قتل کرنے کے بعد مکان سے چار لاکھ روپے چوری کیے تھے۔ گزشتہ روز اورنگی ٹاؤن مومن آباد میں مکان سے 2 بچیوں مبرا، نمرا سمیت علی نامی بچے کی لاشیں ملی تھیں۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.