عمران فاروق قتل کیس، ملزمان کی رہائی مسترد کرنے سے متعلق تحریری فیصلہ جاری
بدھ 20 اپریل 2016 13:16
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔20 اپریل۔2016ء ) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس کے تینوں ملزمان کی رہائی سے متعلق درخواست مسترد کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔ انسداد دہشتگردی عدالت کے جج سید کوثر عباس زیدی نے تین صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کیا۔
(جاری ہے)
فیصلے میں لکھا گیا ہے کہ ملزم معظم علی، خالد شمیم اور سید محسن علی کی رہائی سے متعلق درخواستوں میں کوئی وزن نہیں جبکہ ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کرنے سے کسی قانون کی خلاف ورزی نہیں ہوئی۔
عدالتی فیصلے کے مطابق مقدمے کی حساس نوعیت کے باعث جیل ٹرائل کا نوٹی فی کیشن جاری ہوا ہے۔ چالان جمع نہ ہونے کے باعث ابھی تک ٹرائل کا آغاز نہیں ہو سکا، جبکہ تفتیشی افسر کے مطابق شواہد سمیت متعدد دستاویزات کے حصول کے لیے برطانیہ سے رابطہ کیا گیا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
نیب نے ایل این جی ریفرنس واپس لے لیا، شاہد خاقان عباسی سمیت تمام ملزمان بری
-
اثاثہ جات کیس؛ علی امین گنڈا پور کی الیکشن کمیشن طلبی کا نوٹس معطل
-
یکم مئی سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان
-
پاکستان اور سعودی عرب کا مختلف شعبوں میں تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق
-
عدت نکاح کیس، خاور مانیکا نے اپیل سننے والے جج پر عدم اعتماد کا اظہار کردیا
-
بھارت اور پاکستان ایک دن آزاد ہوئے آج وہ سپرپاور بننے کے خواب دیکھ رہا ہے اور ہم دیوالیہ پن کا شکار ہیں
-
گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی
-
خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کلین سوئپ کرنے میں کامیاب
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.