رواں سال سرکاری حج اسکیم کے تحت ایک لاکھ پانچ ہزاردرخواستیں موصول ہوئیں،ترجمان وزارت مذہبی امور
بدھ 20 اپریل 2016 13:18
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔20 اپریل۔2016ء) ترجمان وزارت مذہبی امور نے کہا ہے کہ رواں سال سرکاری حج اسکیم کے تحت اب تک ایک لاکھ پانچ ہزاردرخواستیں موصول ہوئی ہیں، جس میں سے پانچ ہزار درخواستیں منظور کرلی گئی ہیں۔ بدھ کو وزارت مذہبی امور کے ترجمان نے اپنے ایک بیان میں حج اسکیم کے حوالے سے رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ کثیر تعداد میں درخواستوں کی وصولی عوام کے سرکاری اسکیم پر اعتماد کا مظہر ہے۔
انہوں نے کہا کہ درخواست گزار وزارت مذہبی امور کی ویب سائٹ سے مزید معلومات حاصل کر سکتے ہیں، درخواست گزار بینک سے کمپیوٹرائزڈ گروپ نمبر ضرور حاصل کریں، کمپیوٹرائز گروپ نمبر حاصل نہ کرنے والوں کا نام قرعہ اندازی میں شامل نہیں ہو گا۔ وزارت مذہبی امور کی نامزد کردہ آٹھ بنکوں میں حج درخواستو ں کی وصولی کا عمل جاری ہے ۔(جاری ہے)
درخواست گذار اپنی درخواستیں وزارت مذہبی امور کی ویب سائیٹ پر دیکھ سکتے ہیں۔
حج درخواستیں 26اپریل تک ملک بھر کی آٹھ قومی بنکوں میں وصولی کی جاتی رہیں گی۔حج درخواست گذار بنکوں سے کمیوٹرائزڈ رسید لازمی وصول کریں۔رسید کے بغیر درخواست قرعہ اندازی میں شامل نہیں ہوگی۔حج درخواستوں پرقرعہ اندازی 29اپریل کوہوگی،امسال 86ہزار عازمین حج سرکاری سکیم کے تحت سعودی عرب جائینگے۔حج درخواستوں چار لاکھ تک پہنچنے کا امکان ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشت گرد مارے گئے
-
پوپ فرانسس وینس بینالے میں شرکت کرنے والے پہلے پوپ بن گئے
-
ملک میں گندم کی درآمد سے متعلق اہم انکشافات سامنے آگئے
-
پی ٹی آئی کا ریلیز عمران خان ٹرین مارچ کراچی سے سکھر روانہ
-
اسٹیبلیشمنٹ کے جھوٹ، فریب، بلیک میلنگ اور تشدد کی لمبی داستانیں ہیں، حماد اظہر
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کی جسٹس بابر ستار کی امریکی شہریت کی خبروں کی تردید
-
ٹائی ٹینک کے امیر ترین مسافر کی گھڑی 1.46 ملین ڈالر میں فروخت
-
حکومت کا چینی برآمد کرنے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ
-
چیئرمین پی سی بی کا پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز کے ناموں کا اعلان
-
روسی تیل کی تنصیبات پر یوکرینی حملے
-
پنجاب حکومت کی صحافیوں کیلئے نئی رہائشی سکیم کی خوشخبری‘ وزیراعلیٰ اعلان کریں گی
-
اسلامی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں جاری منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کی یقین دہانی کرادی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.