فلاحی ریاست کاقیام ہی ہمارے مسائل کا حل ہے، عنایت اللہ
جب تک پاکستان کو اسلامی اقدار پر مبنی فلاحی ریاست نہیں بنایا جاتا تب تک مسائل جو ں کے تو ں رہیں گے،سینئروز یرخیبرپختونخوا
بدھ 20 اپریل 2016 17:38
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 اپریل۔2016ء) خیبرپختونخوا کے سینئر صوبائی وزیر بلدیات ودیہی ترقی عنایت اللہ نے کہا ہے کہ جب تک پاکستان کو اسلامی اقدار پر مبنی فلاحی ریاست نہیں بنایا جاتا تب تک ہمارے مسائل جو ں کے تو ں رہیں گے۔ لہٰذا ضرورت اس امر کی ہے کہ صوبے میں بنیادی سہولیات سے محروم عوام کے لئے سیاسی اورسماجی ہر فورم پر فلاحی ریاست کے قیام کے لئے ہمیں مخلصانہ کاوٴشیں کرنی چاہیئے ۔
ان خیالات کااظہار انہوں نے بدھ کے روز الخدمت فاوٴنڈیشن وومن وینگ (ٹرسٹ)پشاورمیں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر الخدمت فاوٴنڈیشن وومن وینگ کی نمائندہ خاتون نے صوبائی وزیر کو وومن وینگ ٹرسٹ کی ضروریات اور مسائل سے آگاہ کیا۔سینئر صوبائی وزیر نے اس امر پر افسوس کااظہار کیا کہ ہمارا معاشرہ خصوصاًنوجوان نسل دین اسلام کی تعلیمات پرعمل پیراہونے کی بجائے مغرب زدہ ہوتی جارہی ہے جوکسی الیمہ سے کم نہیں انہوں نے کہا کہ مغربی معاشرہ خاندانی اکائی کے ٹوٹنے کی وجہ سے آج کل روحانی اور نفسیاتی پر خلفشارکاشکارہے اورہمیں بحیثیت مسلمان اسلامی تعلیمات کے مطابق اپنی خاندانی اکائی کی شاندارروایات کی حفاظت کرتے ہوئے پاک وشفاف زندگی گزارنی چاہیئے اوروقت کاتقاضہ ہے کہ مسلمان متحدہوکر آغیار کی بے پردگی کے کلچراورسازشوں کو نکام بنائیں ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.